مقبول خبریں
24 اکتوبر کو 8 لاکھ سے زائد کشمیری نژاد برطانوی شہری یوم تاسیس آزاد کشمیر بھرپور طریقے سے منائینگے
بکھری یادیں اور باتیں کے مصنف ہمارے اپنے بیرسٹر صبغت اللہ قادری کی کتاب کی تقریب رونمائی
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
حضورنبی کریمؐ کی سیرت میں ہر شعبے کیلئے مکمل ہدایت و رہنمائی موجود ہے: سید ابن عباس
لوٹن ... بارہ ربیع الاول شریف کائنات کے اندھیروں کو اجالوں میں تبدیل کرنے کیلئے آئی،سید الانبیاء کی ولادت کی شب اپنے اندر بے پناہ خیر و برکت اور انوار و تجلیات لے کر آئی،پوری ہوائیں ار فضائیں معطر ہو گئیں پوری کائنات کے اندر بہار آ گئی، ہر سونور ہی نور بکھر گیا کیونکہ اللہ کریم کے پیارے حبیب کی ولادت با سعادت دکھی انسانیت کیلئے امن و راحت کا پیغام تھی،جس شب کو قرآن نازل ہوا اسے لیلۃ القدر کہا جاتا ہے اور اس کی ایک رات کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل و بہتر ہے اور جس رات کو صاحب قرآن جن کے صدقے سے قرآن ملا اور جن کے قلب منیر پر نزول قرآن ہوا ان کی ولادت والی شب کی عبادت و ریاضت یقیناً بے حد اجر و ثواب کی حامل ہے آج پوری دنیا میں عاشقان رسولؐ جشن آمد رسول منا کر اپنے کریم آقا سے محبت و عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں اور مومنین اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لا کر اللہ نے ان پر احسان فرمایا اور ان میں عظمت والے رسول کو مبصوث فرمایا،ان خیالات کا اظہار مقررین نے جامعہ اسلامیہ غوثیہ23ویسٹ بورن روڈ لوٹن میں33ویں سالانہ عید میلاد النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان سید ابن عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ ایک ایسی جامع اور مکمل سیرت ہے جس میں پوری انسانیت کیلئے زندگی کے ہر شعبے کیلئے مکمل ہدایت و رہنمائی موجود ہے،نبی کریمؐ کا اسوہ حسنہ ہمارے لئے مکمل نمونہ حیات ہے،امانت و صداقت،عقائد و عبادات،سیاسیات و معاملات،معاشیات و اقتصادیات غرضیکہ زندگی کا کوئی شعبہ بھی ایسا نہیں جس کیلئے سیرت طیبہ مشعل راہ کا کام دیتی ہو،یہی وجہ ہے کہ آپؐ پوری نوح انسانی کے محسن اعظم قرار پاتے ہیں،آئیے ہم آج تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم اللہ کے پیارے رسول کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر یوم میلاد کی حقیقی اور دائمی برکات سے فیض یاب ہوں گے،انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے جس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں اور الحمداللہ حکومت پاکستان کئی ایک مسائل کے باوجود پاکستان کو ترقی و کامیابی کے راستے پر گامزن کر رہی ہے اور ہم ہر کسی سے بہتر تعلقات کے متمنی ہیں اور بالخصوص اپنے ہمسایہ ملک سے مگر ہمیں کوئی کمزور نہ سمجھے،اگر کسی نے ارض مقدس کو بری نظر سے بھی دیکھا تو اس کا ایسا منہ توڑ جواب دیں گے کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی،انہوں نے مزید کہا کہ میرے لئے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر عاشقان رسول کے ہجوم میں موجود ہوں جس سے خطاب کر کے اور ملکر مجھے قلبی راحت حاصل ہوئی آج زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں اور یقیناً یہ خوبصورت تقریب لوٹن کے مسلمانوں کے اتحاد کی مظہر ہے،ہائی کمشنر نے خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی مذہبی اور سماجی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا،سفیر پاکستان کے ساتھ ہیڈ آف چانسلرلی،آصف خان،پرپس اتاشی محمد منیر،فرسٹ سیکرٹری کمیونٹی ویلفیئر ڈویژن محمد عمیر،عادل حسین شاہ و دیگر سٹاف بھی تقریب میں شامل،قبل ازیں جب سفیر پاکستان جب جامعہ کے خوبصورت ہال میں داخل ہوئے تو فضا تکبیر و رسالت اور اسلام،پاکستان زندہ باد سے گونج اٹھی،امجد علی،ملک محمد رفیق،ملک محمد اکرم،نثار احمد راٹھور نے سفیر پاکستان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے استقبال کیا،اس پروقار تقریب میں لارڈ نذیر احمد،لارڈ قربان حسین،مقامی ایم پی گیون شوکر نے بھی شرکت کی۔