مقبول خبریں
خان بہادر خان کی مقبول بٹ شہید بارے نازیبا زبان انکی سوچ کی عکاسی ہے:سردار امجد اشرف
قیصر عباس کا مہتاب عباسی کی والدہ اور مبین چوہدری کے والد کی وفات پر اظہار افسوس
کشمیری نژاد برطانوی شہری بیرسٹر فیاض افضل نےبحیثیت ڈسٹرکٹ جج عہدے کا حلف اٹھا لیا
چوہدری نثار انسان بنیں،سب کو مل کر دہشت گردی کا سامنا کرنا ہو گا:بلاول بھٹو زرداری
مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس کے کیمپ پر حملہ،عوام نے محاصرہ کرنے والی فوج کو بھگا دیا
وہ وقت دور نہیں جب کشمیری حق خود ارادیت ضرور حاصل کرینگے:چوہدری بشیر رٹوی، شبیر ملک
چوہدری پرویز کاوزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری محمد سعید کے اعزاز میں استقبالیہ
یورپین پارلیمنٹ نے جارحیا کے شہریوں کیلئے ویزافری تجویز کی مشروط منظوری دیدی
بریڈ فورڈ کی ڈائری
پکچرگیلری
Advertisement
ہر سال ایسوسی ایشن آف پاکستان فزیشنز اینڈ سرجنز میں ممبران کا اضافہ ہو رہا ہے: ڈاکٹر محمد اقبال
بولٹن:ایسوسی ایشن آف پاکستان فزیشنز اینڈ سرجنز کے قیام کا مقصد برطانیہ بھر کے ڈاکٹر حضرات کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا جہاں پر وہ اپنے خیالات،جذبات،احساسات،تجربات اور مشکلات کا اظہار کر سکیں،برطانیہ میں رہتے ہوئے جہاں پر اصول پرستی اور انصاف پسندی کے تقاضوں کو بلا رنگ و نسل،تفریق پورا کیا جاتا ہے پھر بھی منظم طریقے سے ادارتی نسل پرستی کا ہم شکار ہوتے ہیں،اس ایسوسی ایشن کے قیام سے کافی حد تک اس پر باہمی گفت و شنید کرنے سے ہم قابو پا لیتے ہیں،دوسرا بنیادی مقصد یہ تھا کہ مادر وطن پاکستان سے جو ہمارے نئے ڈاکٹر حضرات یہاں پر پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرنا چاہتے ہیں یا پھر ٹریننگ حاصل کر کے وطن واپس جا کر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں انکی ہر طریقے سے بھرپور معاونت کی جائے اس کے علاوہ برطانیہ بھر کے شہروں میں چیریٹی ڈنر کا اہتمام کر کے جمع ہونے والی رقوم سے پاکستان کے انتہائی پسماندہ اور دیہی علاقوں میں طبعی سہولیات فراہم کی جائیں اس ضمن میں بہت جلد دیہی علاقوں میں موبائل سروس کا اجرا کیا جائے گا،ہر سال ہماری اس ایسوسی ایشن میں ممبران کا اضافہ ہو رہا ہے اور ساتھی محنت و لگن کے ساتھ اسے مزید مضبوط بنانے میں مصروف عمل ہیں،ان خیالات کا اظہار ایسوسی آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز برطانیہ فائونڈیشن کے صدر اور مختلف نامی گرامی خیراتی اداروں کے ساتھ کام کرنے والے ڈاکٹر محمد اقبال نے مقامی ہال میں سالانہ چیریٹی ڈنر جشن کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کے دیہی علاقوں میں طبعی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا پکا تہیہ کیا ہوا ہے،اس سلسلے میں اگر حکومت پاکستان تعاون کریں تو ہم اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں گے،ڈاکٹر الطاف خٹک نے پی آئی اے جہاز کے سانحہ میں شہدا کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی،ڈاکٹر بلال علی نے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کیا،ڈاکٹر امبر طاہر،ڈاکٹر عبدالحفیظ جو کہ اس ایسوسی ایشن کے بانی ہیں نے موبائیل ہیلتھ کلینک بارے احوال بیان کیا،ڈاکٹر ایاز اصغر نے بھی روشنی ڈالی،اس انتہائی خوبصورت شام کی میزبانی کا شرف طلعت اعوان اور زہرہ فرید نے حاصل کیا،تلاوت کلام پاک ننھے منھے بچوں مبشر اور عیشل نے بارگاہ اقدس میں پیش کی،نظم ڈاکٹر نعیم اشرف نے پڑھی،مصری ڈانس کے علاوہ گلو کارہ نش اور گلو کار آصف رضا نے خوبصورت نغمات گا کر حاضرین سغ داد وصول کی،ممبران یورپین پارلیمنٹ افضل خان،یاسمین قریشی،میئر واریگنٹن ٹائون فیصل رشید،چیئرمین اور پی ایف بیرسٹر امجد ملک کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی،برطانیہ کے پاکستانی نژاد سابق کھلاڑی اکرام بٹ نے خصوصی شرکت کی۔