مقبول خبریں
پی پی برطانیہ کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی64ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد
تحقیقاتی ٹیم ایک طرف، قوم دوسری طرف جا رہی ہے، احتساب نہیں تماشہ ہو رہا ہے:نواز شریف
چمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت میچ میں کشمیری کمیونٹی نے سٹیڈیم کے باہرشدید احتجاج کیا
صدر مملکت، پنجاب اور بلوچستان حکومت کا سادگی سے عید منانے کا اعلان
مودی سرکار کی بربریت، بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 4 نہتے کشمیری شہید
سید حسین شہید سرور کا ڈاکٹرپیرسیدعلی رضاکے اعزازمیں اپنی رہائشگاہ پر افطارڈنر کا اہتمام
آکسفورڈ کی غیر مسلم کمیونٹی کے راہنمائوں کی بڑی تعداد کا مرکزی جامع مسجد کا دورہ
کشمیر گروپ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کروانے کیلئے موثر اقدامات کرے گا:ڈیبی ابراہم
آؤ ہوش کے ناخن لیں!
پکچرگیلری
Advertisement
انسانی حقوق کے عالمی دن پر جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے زیر اہتمام تقریب
بریڈ فورڈ:برٹش کشمیری اور پاکستانی ممبران پارلیمنٹ،کونسلرز،کمیونٹی لیڈروں اور خواتین رہنمائوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے عالمی چارٹر کے مطابق ریاست جموں و کشمیر کے عوام کو بھی انکے حقوق دلوائیں اور13اگست1948کی کشمیر پر قرارداد پر عمل درآمد کر کے برصغیر میں دو ایٹمی قوتوں کے درمیان امن کیلئے راہ ہموار کریں،عالمی ادارے اور پارلیمنٹس اپنی قراردادوں اور وعدوں کی تکمیل کیلئے اقدامات کریں،برطانیہ و یورپ میں تحریک آزادی کشمیر کو سفارتی محاذ پر منظم سرگرمیوں کیلئے باہمی اتحاد و اتفاق کیلئے مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے اور برطانیہ کی سطح پر ایک مشترکہ پلیٹ فارم کیلئے خصوصی سیشن منعقد کئے جائیں گے جس کیلئے کشمیری و پاکستانی نژاد ممبران پارلیمنٹ خصوصی کردار ادا کریں گے،جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کشمیری عوام کے حقوق کے حصول کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے ہمارا مقصد سیاست نہیں بلکہ تحریک آزادی کشمیر کو سفارتی محاذ پر لابی ہے اور ہم تمام مکاتب فکر کے کشمیریوں سے مل کر کام کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے،مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ہونے والی زیادتیوں اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اور یورپی پارلیمنٹ میں موثر لابی جاری رکھی جائے گی،انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کی جبکہ اس موقع پر برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ کے صدر لارڈ نذیر احمد،یورپی پارلیمنٹ میں فارن آفیئرز اور انسانی حقوق کمیٹی کے ممبر امجد بشیر،برطانوی پارلیمنٹ میں اسلامو فوبیا کمیٹی کی شریک چیئر پرسن ناز شاہ ایم پی،تحریک کے سر پرست سردار عبدالرحمان خان،سیکرٹری جنرل محمد اعظم،برطانیہ کی چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار،برٹش مسلم وومن قورم کی چیئر پرسن صبیحہ خان،نویدہ خان،تحریک کی رہنمائوں کونسلر کنیز اختر،یاسمین عالم،کونسلر ڈاکٹر عمران حسین،کونسلر طلعت سجاول،پروفیسر نذیر تبسم،راجہ اشتیاق احمد،خواجہ پرویز احمد،حاجی غلام نبی اور دیگر رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور پر عملدآمد کرتے ہوئے برصغیر کے دو کروڑ سے زائد کشمیریوں کو بھی انکے بنیادی حقوق دیئے جائیں،اس موقع پر جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی طرف سے اگلے سال کے پروگراموں کیلئے تجاویز اور مشاورت کے عمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے مقررین نے اپنی اپنی تجاویز دیں،اس موقع پر لارڈ نذیر احمد نے برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ کے کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کشمیری تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ قومی کاز کیلئے مل جل کر کام کریں اور برطانیہ و یورپ میں ایک ہی پروگرام کے تحت جدوجہد کریں تاکہ ممبران پارلیمنٹ بھی اس پروگرام کا حصہ بن کر کشمیری عوام کی جدو جہد آزادی میں معاونت کر سکیں۔