مقبول خبریں
خان بہادر خان کی مقبول بٹ شہید بارے نازیبا زبان انکی سوچ کی عکاسی ہے:سردار امجد اشرف
قیصر عباس کا مہتاب عباسی کی والدہ اور مبین چوہدری کے والد کی وفات پر اظہار افسوس
کشمیری نژاد برطانوی شہری بیرسٹر فیاض افضل نےبحیثیت ڈسٹرکٹ جج عہدے کا حلف اٹھا لیا
چوہدری نثار انسان بنیں،سب کو مل کر دہشت گردی کا سامنا کرنا ہو گا:بلاول بھٹو زرداری
مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس کے کیمپ پر حملہ،عوام نے محاصرہ کرنے والی فوج کو بھگا دیا
وہ وقت دور نہیں جب کشمیری حق خود ارادیت ضرور حاصل کرینگے:چوہدری بشیر رٹوی، شبیر ملک
چوہدری پرویز کاوزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری محمد سعید کے اعزاز میں استقبالیہ
یورپین پارلیمنٹ نے جارحیا کے شہریوں کیلئے ویزافری تجویز کی مشروط منظوری دیدی
بریڈ فورڈ کی ڈائری
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی خواتین کی بزنس کمیونٹی میں آمدسے خواتین کے وقار میں اضافہ ہوا: حاجی محمد صدیق
لندن: پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں اور بزنس کمیونٹی میں ان کی آمد نے پاکستان کی ترقی اور خواتین کے وقار میں اضافہ کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار حاجی محمد صدیق صدر یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس نے وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز لاہور کے نمائندہ وفد کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی ہمارے معاشرے کی ہمارے معاشرے میں ایک موثر نمائندگی خوش آَئند ہے۔ وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز لاہور کی صدر ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم نے حاجی محمد صدیق کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی خواتین تعلیم کے شعبے اور بزنس میں جس تیزی سے آگے آرہی ہیں وہ انتہائی حوصلہ افزا ہے اور خواتین کے وفد کو یوکے آ کر بزنس کمیونٹی سے ملنے کا بہت فائدہ ہواہے۔ آخر میں حاجی محمد صدیق صدر یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اور ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم صدر وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز لاہورنے ایک مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے اور تحائف کا تبادلہ کیا ۔ مفاہمت کی یاداشت پر جنرل سیکرٹری یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس تحسین اسلام ، ڈائریکٹر اسد حسین اوروومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز لاہور کی حمیرا عدیل نے بھی دستخط کئے۔