مقبول خبریں
خان بہادر خان کی مقبول بٹ شہید بارے نازیبا زبان انکی سوچ کی عکاسی ہے:سردار امجد اشرف
قیصر عباس کا مہتاب عباسی کی والدہ اور مبین چوہدری کے والد کی وفات پر اظہار افسوس
کشمیری نژاد برطانوی شہری بیرسٹر فیاض افضل نےبحیثیت ڈسٹرکٹ جج عہدے کا حلف اٹھا لیا
چوہدری نثار انسان بنیں،سب کو مل کر دہشت گردی کا سامنا کرنا ہو گا:بلاول بھٹو زرداری
مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس کے کیمپ پر حملہ،عوام نے محاصرہ کرنے والی فوج کو بھگا دیا
وہ وقت دور نہیں جب کشمیری حق خود ارادیت ضرور حاصل کرینگے:چوہدری بشیر رٹوی، شبیر ملک
چوہدری پرویز کاوزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری محمد سعید کے اعزاز میں استقبالیہ
یورپین پارلیمنٹ نے جارحیا کے شہریوں کیلئے ویزافری تجویز کی مشروط منظوری دیدی
بریڈ فورڈ کی ڈائری
پکچرگیلری
Advertisement
پیپلز پارٹی سے عشق نبھانے کیلئے ہم ہر طرح کی قربانی کیلئے تیار ہیں:میاں سلیم
ریڈنگ:پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو جو قائد عوام تھے نے30نومبر اور یکم دسمبر1967کو ایک ایسی سیاسی جماعت کی بنیاد لاہور میں رکھی کہ جس نے ملک کے پسے ہوئے طبقے کی صحیح معنوں میں نمائندگی کی،ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سابق صدر محسن باری نے ریڈنگ میں پیپلز پارٹی کے انچاسویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایک بڑی تقریب سے کیا جسکا اہتمام میاں سلیم سابق صدر سائوتھ زون نے کیا تھا،محسن باری نے کہا کہ شہید قائد کے کارنامے تو لا تعداد ہیں اور ہمارے لئے مشعل راہ بھی ہیں انہوں نے کہا کہ جب ایٹم بم بنانے کا مسئلہ درپیش تھا تو تب وہ بھٹو شہید کی ہی شخصیت تھی کہ جس نے بہادری سے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنا مقدمہ نہ صرف لڑا بلکہ دنیا نے دیکھا کہ وہ با عزت فاتح بھی قرار پائے اور اسی وجہ سے نادیدہ ہاتھ انکی جان کے در پہہ ہو گئے،محسن باری نے کہا کہ ہمیں تجدید عہد کرنا چاہئے کہ جیسے قائد عوام نے پارٹی بنائی اور اپنی جان بھی ملک و قوم کی خاطر قربان کی اور انکی دلیر بیٹی شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی تاریخ دھرائی پھر محترمہ نصرت بھٹو نے پارٹی کا فلسفہ بھی آگے بڑھایا تھا اب جا کر مرد آصف علی زرداری کے بعد نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی پرچم تھاما ہے تو کارکن متحد ہو کر اس مشن کی تکمیل میں انکے حکم پر لبیک کہیں گے اور انتھک کام کریں گے۔تقریب کے میزبان میاں سلیم سابق صدر پی پی پی سائوتھ زون نے کہا کہ ہم بھٹو کے دیوانے تھے اور ہمیشہ رہیں گے،پیپلز پارٹی سے عشق نبھانے کیلئے ہم ہر طرح کی قربانی کیلئے تیار ہیں،سپیشل گیسٹ میاں افضل خالد چیئرمین فیڈرل کونسل نے کہا کہ میں نے پارٹی میں49سال گزارے اور تمام ادوار دیکھے اور آج برطانیہ میں پارٹی کے اتحاد پر خوشی ک اظہار کرتا ہوں،سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار میر نے کہا کہ ممبر اور کارکن میں فرق ہوتا ہے اور پارٹی ورکرز ایک اہم اثاثہ ہیں جس کی وجہ سے پارٹی میدان میں لڑتی ہے،مشتاق لاشاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پہلے کی طرح اسٹڈی سرکلز بنا کر پارٹی منشور پھیلانا ہو گا،شمیم بھٹو سابق انچارج لیڈیز ونگ نے کہا کہ پارٹی کو اب نوجوان چیئرمین مل گیا اور ایک بار پھر چاروں صوبوں میں پیلز پارٹی کی حکومت ہو گی،خادم حسین سابق انچارج کلچرل افیئرز نے کہا کہ پارٹی کارکنان اور لیڈر شپ میں رابطہ ہو گا تو بات بنے گی۔سابق میئر ریڈنگ چوہدری ریاض نے کہا کہ بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت تھے اور ہر پہلو سے مکمل انداز کے مالک تھے،پاکستان کمیونٹی ریڈنگ کے نو منتخب صدر میاں کمال سلیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمارے دلوں میں بستی ہے اور ہم تمام جیالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،تقریب سے سابق ممبر ایڈہاک کمیٹی ناہید حیات،سابق صدر لوٹن راجہ اعظم،آصف علی خان متحرک راہنما برطانیہ،سردار آصف سابق سینئر نائب صدر سائوتھ زون،محرتمہ فرحت خان،سابق پی آر او سائوتھ ایسٹ نثار چوہدری،راشد بخاری،عثمان نثار،جمیل میر،رضوان کیانی اور فرخ سلطان عباسی نے بھی خطاب کیا اور شاندار الفاظ میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر کی لازوال خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا،سابق صدر ریڈنگ سعود بخاری نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور سردار آصف نے شہید قائدین اور کارکنان کیلئے فاتحہ بھی کی اور آخر میں موقع کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور شمیم بھٹو نے مخصوص انداز میں سندھی اجرک نوجوان صدر پاکستان کمیونٹی ریڈنگ میاں کمال سلیم کو پہنائی۔