مقبول خبریں
پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر رنگا رنگ تقریب
شیڈو چانسلر جان مکڈونل کی ایم پی تھرک لیبر پارٹی کی دعوت پر گریز آمد
کشمیری مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی برادری کے کردار کے خواہش مند ہیں
اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس، نیب نے ایس ای سی پی حکام کو طلب کر لیا
بھارت کا یوم آزادی،دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا، مودی کے پتلے نذرآتش
حسین شہید سرور کا سجادہ نشین بساہاں شریف پیر سید علی رضابخاری کے اعزاز میں استقبالیہ
عمران خان نے تمام بڑے چوروں کو عوامی عدالتوں میں لا کھڑا کیا ہے:بابر اعوان
خالد محمود خالق سے ’’ ڈی آئی جی ‘‘مظفر آباد ہیڈ کوارٹرز آزاد کشمیر پولیس کی ملاقات
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
میلاد مصطفی ؐ کا اہتمام اور اس میں اللہ کے حبیب ؐ کا ذکر افضل عبادت ہے:پیر صاحبزادہ حق خطیب
شفیلڈ :دہشت گردی کے جس ناسور نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اس سے بچاؤ کا واحد راستہ یاد الٰہی اور ذکر مصطفی ؐہے ۔ میلاد مصطفی ؐ کا اہتمام اور ان میں شریک ہو کر اللہ کے حبیب ؐکے ذکر کو بلند کرنا کتنا عظیم ہے اگر اس کا اندازہ ہم سب کو ہو جائے تو ہر مسلمان اس کے اہتمام کے لئے ایک دوسرے سے بازی لے جانے کی فکر میں رہے ۔ ان خیالات کا اظہار دربار عالیہ بلاؤڑہ شریف ، کوٹلی ستیاں کے سجادہ نشین پیر صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے شفیلڈ کے عروج بینکویٹنگ ہال میں منعقد میلاد مصطفیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر وقت یاد الٰہی اور ذکر مصطفیؐ سے اپنے دلوں کو منور رکھنے والے دنیاوی مسائل مصائب و پریشانیوں سے آزاد رہتے ہیں ۔ آج ہمیں جن مشکلات کا سامنا ہے وہ اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے ، اگر ہم آج بھی دنیاکے عارضی عیش و آرائش کی بجائے اپنی زندگیوں کو مصطفیؐ کریم کی تعلیمات کے تابع کر لیں تو ہمیں وہ دائمی سکون حاصل ہو سکتا ہے جس کے لئے ہم اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہوتے ہیں ۔ صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ نے کہا کہ داعش جیسی تنظیمیں اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کو بدنام کرنے کی مکروہ سازش کر رہی ہیں ، اسلام کی برگزیدہ ہستیوں کے مزارات مسمار کرنے اور انسانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹنے والے اسلام دشمن قوتوں کی آلہ کارتو ہو سکتے ہیں اسلام سے ان کا تعلق ہر گز نہیں ہو سکتا ، انسان تو انسان اسلام تو کسی بھی جاندار کی جان لینے کی اجازت نہیں دیتا ، اسلام ہر ایک کے لئے پیار محبت اور رواداری کا درس دینے والا مذہب ہے ۔ داعش کی جانب رغبت کرنے والے نوجوانوں کو انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں کہ اسلام قتل و غارت کے بغیر صرف اور صرف حضور ؐ کے پیار محبت اور رواداری کے باعث دنیا میں پھیلا ۔ داعش میں شمولیت اور اس کے فلسفہ پر عمل آپ کو ایک بے سفاک قاتل تو بنا کر اسلام اور آخرت کی آسودگی سے دور لے جائے گا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی سکالر علامہ محمد شاہجہان مدنی نے کہا کہ آج کے جدید دور میں جہاں ایک جانب ہر کوئی امن اور سکون کی خواہش رکھتا ہے وہی دنیا میں تیزی سے پھیلتی ہوئی دہشت گردی نے ہر ایک کا سکون تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے ۔ دنیا کو درپیش اس چیلنج کا مقابلہ صرف حضورؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی کیا جا سکتا ہے جس کا عملی نمونہ صوفیا کرام نے ہر دور میں پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دربار عالیہ بلاوڑہ شریف صوفیا کرام کی تعلیمات کا آئینہ دار ہے اور حق خطیب حسین علی بادشاہ جس طرح دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں وہ مفاد پرست عناصر اور نام نہاد پیروں اور عاملوں کی دکانداری پرکاری ضرب ہے ۔ کانفرنس میں انٹرنیشنل نعت ایسوسی ایشن کے قاری جاوید اختر کی سرپرستی میں آنے والے مقامی و بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں حضرات نے کانفرنس میں اپنے مخصوص انداز اور خوبصورت آواز میں حمد نعت و منکبت پیش کر محفل پر سحر کی سی کیفیت طاری کر دی اور شرکاء سے کھچا کھچ بھرا ہال نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت سے گونجتا رہا ۔ دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے خدام کے لئے اس خصوصی نشست کا اہتمام عروج بینکؤٹنگ ہال کے ڈائریکٹر چوہدری ساجد حسین نے ۔ محفل کے اختتام پر شرکاء محفل کو حق خطیب حسین علی بادشاہ نے خصوصی دم کیا اور شرکاء سمیت پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی و سربلندی کے لئے دعا کی گئی ۔