مقبول خبریں
چوہدری ذوالفقار کا ساتھیوں سمیت مسلم کانفرنس چھوڑ کرن لیگ آزاد کشمیر میں شامل ہونے کا اعلان
پاکستان پریس کلب برطانیہ کی اسلام کے نام پردہشت گردانہ کاروائیوں کی بھرپور مذمت
پیرمحمد علائوالدین صدیقی نے رسولؐ کے اسوہ حسنہ کے مطابق دین کی خدمت کی:علماکرام
ڈاکٹر عاصم اور ایان کی ضمانتیں، شرجیل کی واپسی ڈیل کا نتیجہ ہیں: عمران خان
بھارتی فورسز کے ہاتھوں4 بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر ریاست بھرمیں ہڑتال
صدر برطانیہ بشیر رٹوی نےجوذمےداری سونپی ہے اس پر پورا اتروں گا: راجہ یعقوب
ڈپٹی چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس سردار عثمان علی کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام
آزاد کشمیر کو صوبے کی تشکیل کا اختیار پاکستان کے پاس نہیں: پیر صدر الدین راشدی
بریڈ فورڈ کی ڈائری
پکچرگیلری
Advertisement
سی پیک منصوبہ سے معاشی حالات تبدیل، دنیا کی ترقی کا رخ ایشیاء کی طرف ہو گا:احسن اقبال
آکسفورڈ:وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ خطے کے معاشی حالات کو تبدیل کر دے گا جس سے دنیا کی معاشی ترقی کا رخ ایشیاء کی جانب مڑ جائے گا وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاک چائنہ کورڈور کے حوالے سے گفتگو کر رہے تھے احسن اقبال نے سی پیک کے بارے میں تفصیلی ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ چار حصوں پر مشتمل ہے جس کے باعث گوادر بندر گاہ نے کام شروع کر دیا ہے جبکہ آئندہ سالوں میں توانائی کے بحران کو ختم کرنے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ صنعتی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاسی طور پر مستحکم ہورہا ہے جب کہ ضرب عضب نے بھی دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے اگر سیاسی اور جمہوری دور کو جاری رکھا جاتا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ بہت جلد پاکستان ترقی و خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہو جائے گا،اس موقع پر موجود طلبا نے سی پیک کے حوالے سے احسن اقبال سے سوالات بھی کئے جن کے جوابات میں انہوں نے یہ یقین دہانی کرائی کہ سی پیک سے جہاں پاکستان میں معاشی اور صنعتی ترقی ہو گی وہاں پاکستانی عوام کو صحت و تعلیم اور روز گار جیسی بنیادی سہولیات میں مزید بہتری آئے گی انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور افغانستان کو اس منصوبے سے خطرہ محسوس نہیں کرنا چاہئے بلکہ اس کی کامیابی سے پورے خطے میں خوشحالی اور معاشی استحکام کا دور شروع ہو گا جس کی کامیابی سے ترقی کے نئے راستے کھلیں گے،انہوں نے بتایا کہ محض گوادر کی بندر گاہ کے آغاز ہی سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے چین سر فہرست ہو چکا ہے وفاقی وزیر بعد ازاں پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سابق صدر مبین چوہدری کی قیادت میں افضل چوہدری،چوہدری عابد اکرم،مسرت اقبال اور آفتاب بیگ پر مشتمل وفد سے بھی ملے جس میں باہمی امور اور صحافیوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی۔