مقبول خبریں
پی پی برطانیہ کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی64ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد
تحقیقاتی ٹیم ایک طرف، قوم دوسری طرف جا رہی ہے، احتساب نہیں تماشہ ہو رہا ہے:نواز شریف
چمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت میچ میں کشمیری کمیونٹی نے سٹیڈیم کے باہرشدید احتجاج کیا
صدر مملکت، پنجاب اور بلوچستان حکومت کا سادگی سے عید منانے کا اعلان
مودی سرکار کی بربریت، بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 4 نہتے کشمیری شہید
سید حسین شہید سرور کا ڈاکٹرپیرسیدعلی رضاکے اعزازمیں اپنی رہائشگاہ پر افطارڈنر کا اہتمام
آکسفورڈ کی غیر مسلم کمیونٹی کے راہنمائوں کی بڑی تعداد کا مرکزی جامع مسجد کا دورہ
کشمیر گروپ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کروانے کیلئے موثر اقدامات کرے گا:ڈیبی ابراہم
آؤ ہوش کے ناخن لیں!
پکچرگیلری
Advertisement
اقتصادی ترقی سے پاکستان نے نئی پہچان بنالی ، عالمی پراپیگنڈا دم توڑرہا ہے :احسن اقبال
لندن:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے تین سال میں اقتصادی ترقی کی وجہ سے ایک نئی پہچان بنائی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں سی پیک بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کو اپنے ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرنا چاہئے ،اس کے لئے مثبت سو چ اور خود اعتمادی کو اپنانا ہو گا،سی پیک کی صورت میں 46 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری نے دنیا کی نظر میں پاکستان کا مثبت امیج اجا گر کیا ہے اور عالمی میڈیا جو پاکستان کو خطرناک ملک قرار دیتا تھا آج پاکستان کو بیرونی سرمایہ کاری کے لئے جنت قرار ے رہا ہے ،ان کا پراپیگنڈا دم توڑرہا ہے ، اقتصادی ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تین برس میں گروتھ ریٹ 2 اعشاریہ 5 سے بڑھ کر 4 اعشاریہ 8 تک پہنچ گیا ہے جو کہ پاکستان کی تاریخ میں پچھلے آٹھ سال میں سب سے زیادہ ہے ،ان کی پارٹی چار ایز ( اکنامی ، انرجی ، دہشت گردی کا خاتمہ اور ایجوکیشن ) کے منشور کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی اور حکومت نے ان سب شعبوں میں کام کیا ہے ، اسی طرح دہشت گردی اور انتہا پسندی میں حکومت کی کوششوں کی وجہ سے واضح کمی آ ئی ہے ،سی پیک میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری 35 بلین ڈالر توانائی کے شعبے میں کی جا رہی ہے جس سے نہ صرف توانائی کے بحران پر قابو پا لیا جائے گا بلکہ اس سے جی ڈی پی میں بھی اضافہ ہو گا ۔ تعلیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایچ ای سی کے بجٹ میں دو گنا اضافہ کیا ہے اسی طرح ملک کے ہر ضلع میں یو نیورسٹی کیمپس قائم کیا جائے گا،پاکستان امریکہ نالج کور یڈور سے اگلے دس سال میں 10000 پی ایچ ڈی ایز تیار کئے جائیں گے ، چین سے تجارتی قافلہ مغربی روٹ کے ذریعے گوادر پہنچا ہے جس سے سی پیک منصوبے کا با قاعدہ آغاز ہو گیا ہے ،سی پیک سے ملک کے تمام صوبے مستفید ہوں گے ۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اوورسیز کمیونٹی کو سی پیک پر منفی پراپیگنڈ اپر توجہ نہیں دینی چاہئے ،یہ پاکستان کے لئے گیم چینجر منصوبہ ہے ۔