مقبول خبریں
برطانوی پارلیمنٹ میں3گھنٹے کی بحث ڈیوڈ نٹال کا سیاسی کارنامہ ہے: تحریک حق خود ارادیت یورپ
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کی مخرب الاخلاق ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل
19جنوری برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث برٹش کشمیریوں کا تاریخی کارنامہ :راجہ نجابت
سی پیک منصوبے میں شامل ہونا برطانیہ کے لیے باعث خوشی ہوگا:برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو
سی پیک منصوبہ ملکی ترقی کا ضامن ہے ، سردار مسعود خان کا بلوچستان کے تاجروں سے خطاب
سیدحسین شہیدسرور کا ڈی آئی جی موٹرویزاسلام آباد راجہ شہریارسکندرکے اعزازمیں ظہرانہ
چوہدری پرویز کاوزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری محمد سعید کے اعزاز میں استقبالیہ
پینڈل فرینڈز لیگ اور بلڈنگ بریجزکے ز یر اہتمام پناہ گزینوں کے اعزاز میں ظہرانہ
بریڈ فورڈ کی ڈائری
پکچرگیلری
Advertisement
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی صدر پی ٹی آئی لیبر ونگ برطانیہ امجد خان سےملاقات
لندن:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی صدر پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ برطانیہ امجد خان سے خصوصی ملاقات ہوئی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،عمران خان نے امجد خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف برطانیہ لیبر ونگ نے ہمیشہ اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور مجھے آپ پر اور آپ کے تمام ورکرز پر فخر ہے،پاکستان کے اندر دھاندلی کے خلاف جو بھی مظاہرہ ،دھرنا ہو یا پانامہ لیکس کے خلاف رد عمل،پاکستان تحریک انصاف اور لیبر ونگ نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے اور یہ ہمارا فرض بھی ہے کہ ہم پاکستان کی بقاء اور روشن پاکستان کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں،امجد خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے اندر سچا اور محب الوطن لیڈر صرف عمران خان ہے،تمام محب الوطن پاکستانیوں کی نگاہیں آپ پر جمی ہیں اور لوگ تبدیلی کے منتظر ہیں،لوگ پانامہ سے لپٹے لیڈروں سے جان چھڑوانا چاہتے ہیں اور انکی نظریں صرف آپ پر لگی ہیں،امجد خان نے پارٹی قائد کو یقین دلایا کہ ہم جلد پورے برطانیہ کے اندر ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے والے ہیں اور پی ٹی آئی اور لیبر ونگ کا پیغام اور ویژن عوام کے سامنے کھیں گے ،عمران خان نے تمام کارکنان کو دن رات جماعت کیلئے کام کرنے اور پاکستان کے استحکام کب جنگ لڑنے پر مبارکباد پیش کی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر