مقبول خبریں
خان بہادر خان کی مقبول بٹ شہید بارے نازیبا زبان انکی سوچ کی عکاسی ہے:سردار امجد اشرف
قیصر عباس کا مہتاب عباسی کی والدہ اور مبین چوہدری کے والد کی وفات پر اظہار افسوس
کشمیری نژاد برطانوی شہری بیرسٹر فیاض افضل نےبحیثیت ڈسٹرکٹ جج عہدے کا حلف اٹھا لیا
چوہدری نثار انسان بنیں،سب کو مل کر دہشت گردی کا سامنا کرنا ہو گا:بلاول بھٹو زرداری
مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس کے کیمپ پر حملہ،عوام نے محاصرہ کرنے والی فوج کو بھگا دیا
وہ وقت دور نہیں جب کشمیری حق خود ارادیت ضرور حاصل کرینگے:چوہدری بشیر رٹوی، شبیر ملک
چوہدری پرویز کاوزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری محمد سعید کے اعزاز میں استقبالیہ
یورپین پارلیمنٹ نے جارحیا کے شہریوں کیلئے ویزافری تجویز کی مشروط منظوری دیدی
بریڈ فورڈ کی ڈائری
پکچرگیلری
Advertisement
اقتصادی ترقی کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے: وفاقی وزیر احسن اقبال
لندن: وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں اقتصادی ترقی اور معیشت کو پروان چڑھانے کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے ۔لندن سکول آف اکنامکس میں منعقدہ فیوچر آف پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کٹھن راستے طے کرکے پاکستان نے سبق حاصل کرلیا ہے اور آج کوئی بھی سیاسی جماعت جمہوری نظام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے حکومتی ترقیاتی ایجنڈے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے انتخابی منشور میں جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کیا جا رہا ہے ، گزشتہ تین سال سے معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے جس کی رفتار 2013ء میں 2.5 فیصد تھی اور گزشتہ برس یہ رفتار 4.8 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے ۔2013ء میں افراط زر ڈبل ڈیجیٹ پر تھی جو اس وقت سنگل ڈیجیٹ کے ساتھ کم ترین سطح پر ہے ۔