مقبول خبریں
بار سلونا میں دہشت گردی کے واقعہ پر سیاسی،سماجی،مذہبی و کمیونٹی رہنمائوں کی مذمت
علامہ سید ظفر اللہ شاہ کی قیات میں محبان وطن کی مرحوم چوہدری رحمت علی کی قبر پر حاضری
کشمیری مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی برادری کے کردار کے خواہش مند ہیں
فوج کے تمام سربراہوں سے اختلاف کا تاثر درست نہیں، کئی سے اچھی بنی: نواز شریف
بھارت کا یوم آزادی،دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا، مودی کے پتلے نذرآتش
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
عمران خان نے تمام بڑے چوروں کو عوامی عدالتوں میں لا کھڑا کیا ہے:بابر اعوان
راجہ عبدالرحمن کی فیملی کی طرف سے سابق چیف جسٹس آزادکشمیر کے اعزاز میں استقبالیہ
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری یعقوب کے سیاست میں کامیاب 50 پچاس سال مکمل کرنے کی خوشی میں گولڈن جوبلی تقریب
سلاو :سابق مشیر وزیراعظم پاکستان و ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد یعقوب کے سیاست میں کامیاب 50 پچاس سال مکمل کرنے کی خوشی میں گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا اہتمام میزبان سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن چوہدری افتخار احمد اور ممتاز قانون دان چوہدری تاج ایڈووکیٹ نے مشترکہ طور پر کیا تھا تقریب میں چوہدری یعقوب سابق مشیر وزیراعظم پاکستان کی شاندار سیاسی سماجی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری یعقوب تھے جبکہ تقریب کی صدارت میزبان سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن چوہدری افتخار نے کی اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض میزبان ممتاز قانون دان چوہدری تاج ایڈووکیٹ نے سرانجام دیئے تقریب سے مہمان خصوصی سابق مشیر وزیراعظم پاکستان و ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد یعقوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ سیاست میں رواداری برداشت نظریاتی میرٹ اور اصول پسندی کی سیاست کو فروغ دیا اور اسی وجہ سے کیمونٹی کے تمام طبقات میں انہیں یکساں عزت و احترام مل رہا ہے جس پر وہ اللہ تعالٰی کے ساتھ ساتھ لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر مجاہد اول سردار عبدالقیوم کی خصوصی شفقت رہنمائی اور تعاون کی وجہ سے انہیں سیاست میں نمایاں کامیابیاں ملیں سردار عبدالقیوم میرے لیڈر قائد کے ساتھ ساتھ میرے محسن بھی تھے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے سب سے بڑے ایوان کشمیر کونسل کا مسلسل تین بار پندرہ سال کے لئے رکن منتخب ہونا مجھ جیسے عام کارکن کے لیے بہت بڑا اعزاز اور باعث عزت ہے میں نے بحیثیت مشیر وزیراعظم پاکستان اور ممبر کشمیر کونسل حقیقی معنوں میں ترقیاتی منصوبے بلا تفریق سیاسی جماعتی برادری علاقائی ذاتی پسند و ناپسند کے بغیر مکمل میرٹ اور اجتماعی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے دیئے جس پر مجھے فخر ہے کیونکہ یہ میرے ایمان کا حصہ ہے کہ اگر آپ عوامی فلاح و بہبود اور مجموعی مفادات کے تحفظ کے لئے کام کریں تو عوام آپ کو ضرور عزت و احترام دیتی ہے میری سیاست اس لیے بھی کامیاب رہی کہ میں نے ہمیشہ نفرتوں تلخیوں ناراضگیوں برادری اور علاقائی ازم جسے ذہر کو ختم کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کیا جماعتی سیاست اپنی اپنی ہیمں ایک دوسرے کے ساتھ جذبات خیالات نظریات اور خدمات کی قدر کرنی چاہئے معاشرے سوسائٹی کے بہترین مفاد میں ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان آپس میں باہمی رابطوں اور بہتر ورکنگ ریلشین شپ کو فروغ دیں چوہدری یعقوب نے مزید کہا کہ برطانیہ میں مقیم کمیونٹی مسلہ کشمیر کی نزاکت اور اس کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے کشمیر کے اندر بھارتی فوج کے مظالم کو عالمی دنیا کے سامنے لانے کے لئے مشترکہ کوششوں کو یقینی بنائے برطانیہ میں مقیم کمیونٹی اپنے تمام زاتی نوعیت کے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بڑے مقاصد کے حصول کے لئے مل کر کام کریں قومی اور ملکی مفادات کے لیے ہیمں ایک ہونا ہو گا بھارتی فوج آج بھی باڈر پر بےگناہ کشمیریوں پر وحشیانہ فائرنگ کر کے شہید کر رہی ہے عالمی برادری بھارت کے ظلم و ستم کا نوٹس لیے تقریب سے صدر تقریب میزبان سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن چوہدری افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری یعقوب صاحب کی آزاد کشمیر کے عوام کے لیے پچاس سالہ شاندار بےمثال خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے آزاد کشمیر کی سیاست میں رواداری برداشت نظریاتی سیاست کو فروغ دے کر نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے وہ بجا طور پر تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں اہلیان سلاو سیمت میرے لیے یہ بہت بڑا اعزاز اور باعث عزت ہے کہ سب سے پہلے چوہدری یعقوب صاحب کی پچاس سالہ خدمات پر تقریب منعقد کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہیمں چاہیے کہ چوہدری یعقوب جسی بلند کردار شخصیات کی زندگی میں ہی انہیں خراج تحسین پیش کریں سٹیج سیکرٹری و میزبان تقریب ممتاز قانون دان چوہدری تاج ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری یعقوب کی پچاس سالہ شاندار سیاسی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چوہدری یعقوب جسی شخصیات کسی بھی سوسائٹی کا بڑا اہم اثاثہ ہوتی ہیں ان کے وسیع تجربات سے استفادہ حاصل کر کے بہت سے اہم معاملات میں رہنمائی اور مدد حاصل کی جا سکتی ہے تقریب سے مسلم کانفرنس اورسیز انواسٹمینٹ بورڈ کے چیئرمین سابق امیدوار اسمبلی چوہدری جمیل احمد تبسم مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما ذاکر کیانی ایڈووکیٹ ایلڈر شاٹ سے بزرگ کشمیری رہنما راجہ الیاس سابق مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری شعبان مجید کیانی سابق میئر آف سلاو راجہ زراعت سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن راجہ ایوب بیرسٹر شاہد کونسلر چوہدری نذیر کونسلر عتیق سندھو سابق میئر سلاو راجہ لطیف پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری شفقت اقبال نوابی سابق مشیر اطلاعات وزیراعظم آزاد کشمیر اورنگزیب چوہدری چوہدری منیر چوہدری نثار یعقوب چوہدری نعیر راجہ افصال چوہدری ریاست راجہ راب نواز چوہدری الیاس ڈاکٹر صبور چوہدری حق نواز چوہدری شبیر قربان نثار بوستان سیمت دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری یعقوب سابق مشیر وزیراعظم پاکستان و ممبر کشمیر کونسل کی پچاس سالہ شاندار بےمثال سیاسی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ چوہدری یعقوب نے آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک شاندار باب کا اضافہ کیا ہے ان کی خدمات تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے لیے مشعل راہ ہیں انہوں نے عوام کی خدمت بلا تفریق سیاسی جماعتی وابستگی کر کے اعلی روایت کو فروغ دیا جس پر وہ بجا طور پر مبارکباد اور خراج تحسین کے مستحق ہیں ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ انھوں نے سیاسی خدمات مکمل غیر جانبداری کے ساتھ میرٹ پر ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں چوہدری یعقوب جسی بلند کردار شخصیت کے زریں اصولوں پر عمل کر کے ہم سیاست میں کامیاب تعمیری کردار ادا کر سکتے ہیں اس موقع پر چوہدری یعقوب کے سیاست میں پچاس سال مکمل ہونے کی خوشی میں گولڈن جوبلی مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا گیا