مقبول خبریں
چوہدری ذوالفقار کا ساتھیوں سمیت مسلم کانفرنس چھوڑ کرن لیگ آزاد کشمیر میں شامل ہونے کا اعلان
پاکستان پریس کلب برطانیہ کی اسلام کے نام پردہشت گردانہ کاروائیوں کی بھرپور مذمت
پیرمحمد علائوالدین صدیقی نے رسولؐ کے اسوہ حسنہ کے مطابق دین کی خدمت کی:علماکرام
ڈاکٹر عاصم اور ایان کی ضمانتیں، شرجیل کی واپسی ڈیل کا نتیجہ ہیں: عمران خان
بھارتی فورسز کے ہاتھوں4 بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر ریاست بھرمیں ہڑتال
صدر برطانیہ بشیر رٹوی نےجوذمےداری سونپی ہے اس پر پورا اتروں گا: راجہ یعقوب
ڈپٹی چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس سردار عثمان علی کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام
آزاد کشمیر کو صوبے کی تشکیل کا اختیار پاکستان کے پاس نہیں: پیر صدر الدین راشدی
بریڈ فورڈ کی ڈائری
پکچرگیلری
Advertisement
جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس مہر النسا ء کا سابق میئر کی دعوت پر لوٹن ٹائون ہال کا دورہ
لوٹن:سابق ڈپٹی سپیکر آزادکشمیر اسمبلی،جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس مہر النسا ء نے سابق میئر لوٹن کونسلر ریاض بٹ کی دعوت پر لوٹن ٹائون ہال کا دورہ کیا،دورہ کے دوران میئر آف لوٹن کونسلر طاہر خان کی دعوت پر میئر پارلر میں بھی گئیں جہاں پر انہوں نے مہمانوں کی کتاب پر دستخط کئے اور اپنے تاثرات قلم بند کئے اس موقع پر مشیر آف لوٹن کونسلر طاہر خان نے انہیں خوش آمدید کہا اور لوٹن بار کونسل کے بارے میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں مسلمان کونسلر اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں بعد ازاں مشیر آف لوٹن نے جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس مہر النساء کو انکی آزاد کشمیر کے اندر کاوشوں بالخصوص مہاجرین کی آباد کاری اور انکے حقوق پر آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور تعریفی سند بھی پیش کی،اس موقع پر جنرل سیکرٹری آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس مہر النساء نے میئر آف لوٹن،ڈپٹی میئر آف لوٹن و کونسلرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دورہ برطانیہ کے دوران دوسری بار لوٹن ٹائون ہال کا دورہ یاد گار ترین رہا اور ایسا محسوس ہوا کے یہ میرا دوسرا گھر ہے،بعد ازاں انہوں نے لوٹن ٹائون ہال کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ24نومبر کو آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان سیز فائر لائن کو توڑنے کا جو اعلان کیا اس پر ہمیں برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے تعاون کی ضرورت ہے،ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے اندر جان بوجھ کر کشمیریوںکی نسل کشی اور کشمیریوں کو بینائی سے محروم کر رہا ہے گزشتہ چار ماہ سے کشمیری بد ترین ریاستی دہشت گردی اور کرفیو میں بند ہیں جبکہ کشمیریوں کی اس بے بسی پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور کشمیریوں کی مدد کرنے سے قاصر ہے،24نومبر کو کشمیریوں کے درمیان فرق کو ختم کر دیا جائے گا اور حقیقی طور پر کشمیریوں کی مدد کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی پر اقوام متحدہ او انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے اس موقع پر میزبان کونسلر ریاض بٹ،صدر مسلم کانفرنس برطانیہ چوہدری بشیر رٹوی،جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس برطانیہ شبیر ملک،پروفیسر ممتاز بٹ،پروفیسر امتیاز احمد چوہدری،ملک آزاد نکیالوی و دیگر نے صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کے24نومبر کے سیز فائر لائن توڑنے کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔