مقبول خبریں
بار سلونا میں دہشت گردی کے واقعہ پر سیاسی،سماجی،مذہبی و کمیونٹی رہنمائوں کی مذمت
علامہ سید ظفر اللہ شاہ کی قیات میں محبان وطن کی مرحوم چوہدری رحمت علی کی قبر پر حاضری
کشمیری مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی برادری کے کردار کے خواہش مند ہیں
فوج کے تمام سربراہوں سے اختلاف کا تاثر درست نہیں، کئی سے اچھی بنی: نواز شریف
بھارت کا یوم آزادی،دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا، مودی کے پتلے نذرآتش
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
عمران خان نے تمام بڑے چوروں کو عوامی عدالتوں میں لا کھڑا کیا ہے:بابر اعوان
راجہ عبدالرحمن کی فیملی کی طرف سے سابق چیف جسٹس آزادکشمیر کے اعزاز میں استقبالیہ
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں کمیونٹی کی کامیابیوں کے پیچھے میڈیا کا اہم کردار ہے: پاکستان پریس کلب کو خراج تحسین
لندن ۔۔۔ لوٹن میں مقیم کمیونٹی کی جانب سے پاکستان پریس کلب برطانیہ کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام ہوا جو یوم شہدا جموں کے حوالے سے ایک یادگار تقریب میں بدل گیا۔ مہمان خصوصی سابق صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ تھے جبکہ پاکستان پریس کلب کے صدر ارشد رچیال اور سابق صدر مبین چوہدری نے خصوصی شرکت کی۔ کمیونٹی کی جانب سے سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کشمیر سنٹر لندن پروفیسر نذیر شال، ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے روح رواں نذیر قریشی، سابق میئر آف لوٹن راجہ وحید اکبراے پی ایم ایل کے راجہ لطیف، پی ٹی آئی کے ڈاکٹر یاسین، ن لیگ برطانیہ کے قائمقام جنرل سیکریٹری راجہ شکیل حیدر، حلقہ چار چڑہوئی کوٹلی سے مسلم لیگ ن کی ممتاز شخصیت راجہ مشتاق احمد سمیت متعدد شخصیات نے اس موقع پر خطاب کیا اور دیار غیر میں میڈیا کی اہمیت اور مسئلہ کشمیر بارے سیر حاصل گفتگو کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے افضل بٹ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے خلاف سازش ہو۔ جج نظر بند ہوں یا ملک میں کوئی طوفان آئے اوورسیز پاکستانی ہمیشہ مثبت سوچ اور دل کے ساتھ اپنے وطن کے شانہ بشانہ ہوتے ہیں ۔برطانیہ میں بسنے والے صحافی برطانیہ میں بسنے والی کمیونٹی کا وطن کے ساتھ تعلق رکھنے کےلئے پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔صحافی کا اپنے کام کےلئے معاوضہ لینا ان کا حق ہے اور یہ حق صحافیوں کو خود لینا چاہیئے۔برطانیہ میں کام۔کرنے والی صحافی خوش قسمت ہیں جو ایک آزاد معاشرے میں رہ کر کام کر رہے ہیں اور حلال کمائی کھاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ نئے آنے والے صحافیوں کےلئے ضروری ہے کہ وہ باضابطہ ٹریننگ لیں اور سینئر صحافی ان کی رہنمائی کریں تاکہ وہ بہتر طور پر کام کر سکیں۔ صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ ارشد رچیال نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے ورکنگ جرنلسٹ کا آپس میں موثر رابطے کیلئے معاہدہ کرنا خوش آئیند ہے، انہوں نے اپنی کمیونٹی کو اپنی ثقافت۔کلچر سمیت اپنے ملک بارے آگاہی دی اور اپنی نئی نسل کو بھی ان کے باپ دادا کے وطن عزیز پاکستان کے حوالے سے کشمیر بارے ایک لحاظ سے رہنما کرتے ہوئے ان کےلئے کام کیا۔ سابق صدر اور ۔ روزنامہ اوصاف لندن کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر مبین چوہدری نے کہا کہ پاکستانی میڈیا اس وقت برطانیہ میں اپنی پوری آب و تاب سے کام کر رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر ہو یا کمیونٹی کے پاسپورٹس یا ویزوں کے اجرا کا پاکستانی صحافی پوری تندہی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ۔ ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے سینئر نائب صدر نذیر احمد قریشی نے کہا کہ اللہ نے قرآن پاک میں قلم کی قسم کھائی ہے۔ قلم اللہ کی امانت ہے اور یہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔ قوموں کو بگاڑنا اور قوموں کو جھوڑنا جہاں آپ کا کمال ہے وہی صحافیوں کہ بڑی ذمہ داریاں بھی ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس وقت جذبہ تعمیر پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ آج یوم شہداء کشمیر کے اور اس دن کی وساطت سے یاد رکھنا ضروری ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کےلئے بھی اپنا کردار ادا کیا جائے۔ پروفیسر نذیر احمد شال نے کہا کہ صحافت ریاست کا ایک اہم ستون ہے۔ایک صحافی کو خبر کی تخلیق کے وقت قومی وقار کا خیال رکھنا چاہیے۔ہم سب سے یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم ملک و قوم کی بہتری کےلئے مل جل کام کریں۔ اور اپنی آزادی کی تحریک کو سر فہرست رکھتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں۔اور کشمیریوں کی تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے ان کی قلم کے ذریعے مدد کریں۔ راجہ شکیل حیدر خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ نے کہا کہ برطانیہ کے آمدید صحافیوں کا تقسیم ہونا ہماری کمیونٹی کے اچھائی کا باعث نہیں ہے دوسروں کی زبان بننے والوں کو یکجان ہونا چاہیے۔ صحافیوں کی تقسیم ہمارے لئے نقصان کا باعث ہے۔ شاکر قریشی چیئرمین کاروان فکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کی شکل و صورت کی دل و دماغ سے بھی الگ بنایا ہے اور بڑی بات یہ ہے کہ اللہ پاک کی ذات نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اور انھیں اسی اعتبار سے الگالگ شناخت دی ہے ۔ ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے سینئر نائب صدر نذیر احمد قریشی نے کہا کہ اللہ نے قرآن پاک میں قلم کی قسم کھائی ہے۔ قلم اللہ کی امانت ہے اور یہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔ قوموں کو بگاڑنا اور قوموں کو جھوڑنا جہاں آپ کا کمال ہے وہی صحافیوں کہ بڑی ذمہ داریاں بھی ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس وقت جذبہ تعمیر پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ آج یوم شہداء کشمیر کے اور اس دن کی وساطت سے یاد رکھنا ضروری ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کےلئے بھی اپنا کردار ادا کیا جائے۔ پروفیسر نذیر احمد شال نے کہا کہ صحافت ریاست کا ایک اہم ستون ہے۔ایک صحافی کو خبر کی تخلیق کے وقت قومی وقار کا خیال رکھنا چاہیے۔ہم سب سے یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم ملک و قوم کی بہتری کےلئے مل جل کام کریں۔ اور اپنی آزادی کی تحریک کو سر فہرست رکھتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں۔اور کشمیریوں کی تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے ان کی قلم کے ذریعے مدد کریں۔ راجہ شکیل حیدر خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ نے کہا کہ برطانیہ کے آمدید صحافیوں کا تقسیم ہونا ہماری کمیونٹی کے اچھائی کا باعث نہیں ہے دوسروں کی زبان بننے والوں کو یکجان ہونا چاہیے۔ صحافیوں کی تقسیم ہمارے لئے نقصان کا باعث ہے۔ شاکر قریشی چیئرمین کاروان فکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کی شکل و صورت کی دل و دماغ سے بھی الگ بنایا ہے اور بڑی بات یہ ہے کہ اللہ پاک کی ذات نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اور انھیں اسی اعتبار سے الگ الگ شناخت دی ہےاستقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میرپور ڈویژن کے سینئر نائب صدر راجہ مشتاق خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ میڈیا ایک اہم ستون ہے۔انسان اللہ کا بھیجا ہوا خلیفہ ہے ایک انسان پر بہت ساری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہم سب اللہ کے سامنے جوابدہ ہیں ۔آج میڈیا میں لوگ پیسے کے زور سے غلط افراد کو پروموٹ کر رہے ہیں ۔برطانیہ کے اندر کام کرنے والے صحافی سب سے بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں یہاں سے اٹھنے والی آواز پوری دنیا تک پہنچتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف لوٹن کے رہنما ڈاکٹر یاسین رحمان نے کہا کہ میری سوچ کے مطابق ایک صحافی کی بہت بڑی ذمہ داریاں ہوتی ہیں ۔ایک صحافی کو مثبت سوچ کے ساتھ کام کرتے ہوئے اپنی ذات ملک و قوم مذہب سمیت تمام کا خیال رکھنا چاہیے اور اچھے لوگوں اور اچھے عوامل کو سامنے لایا جائے. پاکستان پریس کلب یو۔کے کے سینئر نائب صدر شیراز خان نے کہا کہ افضل بٹ کی بطور صحافی اور صدر نیشنل پریس کلب اسلام افضل بٹ کی بڑی خدمات ہیں جو تسلسل سے جاری ہیں۔تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض صحافی نثارگلشن نے سرانجام دیئے جبکہ افضل چوہدری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں لوٹن کے لوکل کونسلرز۔ سیاسی و سماجی رہنماوں سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ (رپورٹ و تصاویر: مونا بیگ)