مقبول خبریں
مانچسٹر کرائون ہال میں سالانہ عرس بابا فرید گنج بخش پاک پتن شریف کے سلسلہ میں محفل کا انعقاد
اوورسیز پاکستانی کا ایک کروڑ روپے مالیت کا مکان ناجائز قبضہ سے چھڑالیاگیا
ڈاکٹر افضل جاوید ورلڈ سائیکائیٹرک ایسوسی ایشن (WAP) کے صدر منتخب
ہر ادارہ اپنے دائرے میں کام کرے تو ملک ترقی کرے گا: وزیر داخلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبرکیخلاف مکمل ہڑتال، زبردست احتجاجی مظاہرے
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستانی کمیونٹی سنٹر مانچسٹر میں کبوتر پروری کا سالانہ کنونشن، تقسیم انعامات کی تقریب
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
صدر آزاد کشمیرمسعود خان نے جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کی تقریبات کا افتتاح کر دیا
بریڈ فورڈ : صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کی تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔ سیاسی تقریب آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان قونصلیٹ بریڈ فورڈ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت تحریک کے سرپرست سردار عبدالرحمن خان نے کی جبکہ نظامت تحریک کی یارکشائر کی چیئرپرسن کونسلر کنیز اختر نے کی ۔ مولانا ساجد محمود فراشوی کی تلاوت کلام پاک سے شروع ہونیوالی تقریب سے مہمان خصوصی سردار محمد مسعود خان کے علاوہ پاکستان کے سابق وفاقی وزیر امور کشمیر میجر طاہر اقبال ایم این اے ، کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے صدر لارڈ نذیر احمد ، مقامی ممبران پارلیمنٹ ناز شاہ ایم پی ، جیوڈیتھ کمنز ایم پی ، کونسل لیڈر بریڈ فورڈ سوزن ہنچکلف تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور پاکستانی قونصلر جنرل احمد امجد علی نے خطاب کیا ۔ مہمان خصوصی سردار محمد مسعود خان نے جہاں مقبوضہ کشمیر کے حریت پسندوں اور عوام کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور جدوجہد آزادی میں قربانیاں دینے والوں کو نذرانہ عقیدت پیش کیا وہاں بیرون ملک مقیم کشمیری و پاکستانی کمیونٹی اور کشمیر دوست ارکان پارلیمنٹ کو بھی تحریک آزادی کا ایک اہم ستون قرار دیا ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور آزاد خطے کے اندر ایک نئے اور منصفانہ نظام حکومت کو متعارف کرانا ہے جس کیلئے ہم نے ایک واضح منصوبے کے تحت آزاد کشمیر کے اندر بھی کام شروع کر دیا ہے اور بیرون ملک بھی عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کا لائحہ عمل طے کر لیا ہے جس کے تحت ہم ہر ملک اور ہر شہر میں جا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز بنیں گے جس کیلئے تارکین وطن کی قلم ، صلاحیتوں ، ووٹ کی طاقت ، لابی کے تجربے اور خصوصاً برطانیہ جیسے ملک میں کشمیری و پاکستانی نژاد سیاستدانوں کے مکمل تعاون کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر جگہ نا اتفاقی کا رونا رویا جاتا ہے مگر پوری پاکستانی اور کشمیری قوم مسئلہ کشمیر پر ایک موقف رکھتی ہے ۔ ہم سارے بھارت کے مظالم کی مذمت کرتے ہیں اور کشمیری عوام کے بنیادی حق حق خودارادیت پر متفق ہیں اس لئے مختلف راستوں پر چلنے والے کشمیریوں کی منزل ایک ہے اور وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی دلوا کر ریاست جموں و کشمیر کو ایک بار پر متحد و منظم کرنے کی جدوجہد ہے۔ انہوں نے برطانوی حکومت اور سیاستدانوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم اپنے بزرگوں کی جلائی ہوئی شمع کو روشن کر آزادی کے سفر پر گامزن ہیں اسی طرح انہیں بھی عالمی سطح پر اور تقسیم ہند کے منصوے کو مکمل کرنے کیلئے ریاستی عوام کو اپنے فیصلے کرنے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت حل کرانے میں ہماری معاونت کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں نے پاکستان فارن سروس میں رہتے ہوئے دنیا کے ہر بڑے پلیٹ فارم پر جہاں پاکستان کی بھر پور نمائندگی کی ہے وہاں اپنے وطن کو کبھی اپنے مشن سے علیحدہ نہیں کیا اور آج جس طرح آزاد کشمیر کے دونوں ایوانوں اور آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے مجھے اپے ون کی خدمت کیلئے منتخب کیا ہے تو میں آپ کو اور اپنے بزرگوں کی روحوں کو مایوس نہیں کرونگا مگر اس کیلئے آپ سبکو میرے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہو گا اور جدید تقاضوں کے مطابق تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنا ہو گا ۔ ہماری جدوجہد حق و انصاف پر مبنی ہے اس لیے دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت بھی کشمیریوں کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتی ۔ ریاست جموں و کشمیر کے عوام ہر روز بھارت کے خلاف مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں احتجاج کرکے دنیا کو ایک واضح پیغام دے رہے ہیں کہ ہم بھارت سے آزادی لیکر آئیں گے اور اس کے بعد اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ ہم مستقبل میں اپنے وطن کے اندر کونسا نظام اور کسی طرح عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بہترکردار ادا کرسکتے ہیں صدر آزاد کشمیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ممبران پارلیمنٹ اور تارکین وطن سے مطالبہ کیا کہ وہ برطانوی حکومت کے علاوہ یورپی یونین ، انسانی حقوق کے اداروںاور اقوام متحدہ کو بھی دنیا کے ایک شہری ہونے کی حیثیت سے خطوط لکھیں تاکہ ایک دبائو سے عالمی ضمیر کو بیدار کیا جاسکے انہوں نے جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے عہدیداروں اور پوری ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی طرف سے ہر سطح پر سرپرستی اور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی اس موقع پر لارڈ نذیر احمد نے کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے پروگرام اور کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے برٹش کشمیریوں سے مطالبہ کیاکہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تقلید کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مظاہروں اور جلسوں میں شرکت کرکے مقامی سیاستدانوں کو بھارتی مظالم سے آگاہ کریں ناز شاہ نے اپنے حلقے میں آنے پر صدر آزاد کشمیر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنے عوا م اور تقریبات کے دوران جب بھی کوئی وعدہ کیا اور کشمیر کی بیٹی ہونے کی حیثیت سے بھی اپنا فرض ادا کیا اور اپنے وطن کی آزادی تک ہر سطح اور حیثیت سے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گی ڈپٹی کمشنر نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور وکالت کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو نظرانداز کرنے پر کنزرویٹو حکومت پر سخت تنقید کی جبکہ کشمیریوں کو اپنی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی سابق وفاقی وزیر میجر طاہر اقبال نے کہاکہ کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کی طرف سے دہرامعیار قابل مذمت ہے مگر کشمیری عوام کو گھبرانا نہیں چاہئے پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلوانے کیلئے ہر سطح پر معاونت جکاری رکھے گی انہوں نے کشمیری تنظیموں ، عوام اور لیڈروں پر زوردیاکہ وہ تحریک کے اس نازک موڑ پر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں اورپاکستان کے وزیراعظم میاں نوازشریف بھی عالمی سطح پر کشمیریوں کا کیس موثراندازمیں لڑ رہے ہیں جس کے مثبت اثرات آپکو جلد ملیں گے تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے ہفتہ کشمیر کی تفصیلات بتاتے ہوئے اپنی ٹیم اور مسئلہ کشمیر کو برطانوی اور یورپ ایوانوں اور سیاستدانوں کے ساتھ اجاگر کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہم ہر سال یوم تاسیس پر اگلے سال کا کیلنڈر بناک کام کر رہیہیں اور انشاء اللہ اگلے پورے سال ہمارے کام اور تحریکی سرگرمیوں میں واضح تبدیلی نظر آئے گی جس کیلئے ہماری خواتین اور پرویشنل نوجوان و کونسلرز کا بھرپور تعاون جاری ہے انہوں نے اس موقع پر صدر آزاد کشمیر اور برٹش کشمیریوں و پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ہمارے لابی پروگراموں میں شامل ہوکر اور سیاستدانوں سے مقامی سطح پر ملاقاتیں کرکے تعاون کریں ہماری تنظیم نہ ہی چند ہ مانگتی ہے اور نہ ہی ہم کسی ادارے یا حکومت سے فندز لیتے ہیں اس لئے کشمیر کے فلائی خدمتگاروں کی اس ٹیم سے تعاون کرکے ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کی منزل کو قریب لانے میں ہماری معاونت کریں پاکستانی قونصلرجنرل احمد امجد علی نے جہادی صدر آزادکشمیر کو قونصلیٹ میں آنے پر خوشی کااظہار کیا وہاں اس بات کا بھی اعلان کیا کہ وہ اپنی انتظامی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اپنے ریجن میں مسئلہ کشمیر پرلابی میں بھی تحریکی رہنمائوں کی معاونت کریں گے اور دیگر کشمیریوں و پاکستانی تنظیموں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، صدر تقریب سردار عبدالرحمان خان نے یوم تاسیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ریاستی عوام کی جدوجہد آزادی کو جاری رکھنے کیلئے 1947 ء کی انقلابی حکومت آزادکشمیر کا کردار بحال کرنے اورعالمی سطح پر کشمیری قیادت کے ذریعے مسئلہ کشمیر پر لابی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پاکستانی کو کشمیر پر موثر سفارتکاری شروع کرنے کی بھی اپیل کرتے ہوئے اپنی تحریکی ٹیم کی کارکردگی پرساری ٹیم کو مبارکباد دی اور کہاکہ ہم سارے لوگ وطن کی آزادی کے سپاہی ہیں اور ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کیلئے ہرمحاذپر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر