مقبول خبریں
المدثر ٹرسٹ کا مقصد معذور بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے: سید مدثر حسین شاہ
گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال غریب افراد کو علاج معالجہ کی مفت سروس فراہم کرتا ہے:محمد نعیم
پاکستانی عوام نے 14مئی کے ملین مارچ کے حق میں فیصلہ دے دیا :پی ایس پی برطانیہ
نواز شریف نے مایوس کیا، ایران کیخلاف فریق نہیں بننا چاہیے تھا: عمران خان
نہتے کشمیریوں سے نمٹنے کیلئے سینٹرل ریزو پولیس فورس کے اہلکاروں کو خصوصی ٹریننگ
سید حسین شہیدسرورکا سیکرٹری تعلیم آزادکشمیرسیدشاہد محی الدین قادری کے اعزازمیں عشائیہ
آکسفورڈ:پاکستانی کمیونٹی کی جمیلہ آزاد اور ثوبیہ آفریدی لیبرپارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب
کشمیر مہم: تحریک حق خود ارادیت یورپ نے پارلیمانی امیدواروں سے دستخط لینے شروع کر دیئے
اپنی آنکھیں کھول کے رکھنا طغیانی کے موسم میں
پکچرگیلری
Advertisement
اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیریوں کو انکا حق دلوانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے:رہنما مسلم کانفرنس
برمنگھم:آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ریاست جموں کشمیر کی نمائندہ جماعت ہونے کے ناطے مسلم کانفرنس نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ہر دور میں اپنا مثبت اور جارحانہ کردار ادا کیا،مسلم کانفرنس سیز فائر لائن ہر صورت عبور کرے گی،عالمی سطح پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کیلئے مسلم کانفرنس اور تارکین وطن کشمیری کمیونٹی اپنی جدو جہد جار ی رکھے گی،اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیریوں کو انکا بنیادی انسانی حق دلوانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے،ان خیالات کا اظہار رہنمائوں نے مسلم کانفرنس کے 84ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر کیا،جس کا اہتمام صدر مسلم کانفرنس برمنگھم برانچ راجہ اسحاق صابر نے کیا تھا،تقریب میں صدر مسلم کانفرنس برطانیہ کے چوہدری محمد بشیر رٹوی،مرکزی رہنما کونسلر چوہدری فاضل،کونسلر چوہدری عظیم،فردوس بیگ،اظہر گیلانی اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم کانفرنس برطانیہ چوہدری بشیر رٹوی نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے کارکنان صدر جماعت سردار عتیق احمد کی قیادت میں اور مجاہد اول سردار عبدالقیوم کے ویژن کے مطابق تحریک آزادی کشمیر اور الحاق پاکستان کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں،صدر مسلم کانفرنس برمنگھم برانچ راجہ اسحاق صابر نے کہا کہ24اکتوبر کو مسلم کانفرنس کے کارکنان قیادت کے فیصلے پر عمل در آمد کرنے کیلئے بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں، کشمیری قوم سیز فائر لائن کو اپنے پیروں تلے روندے گی اور اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کیلئے اپنی عملی جدو جہد کو جاری رکھے گی،چوہدری فاضل نے کہا مسلم کانفرنس کا ہر کارکن کشمیر کی تحریک آزادی اور دفاع پاکستان کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔