مقبول خبریں
برطانوی پارلیمنٹ میں3گھنٹے کی بحث ڈیوڈ نٹال کا سیاسی کارنامہ ہے: تحریک حق خود ارادیت یورپ
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کی مخرب الاخلاق ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل
19جنوری برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث برٹش کشمیریوں کا تاریخی کارنامہ :راجہ نجابت
سی پیک منصوبے میں شامل ہونا برطانیہ کے لیے باعث خوشی ہوگا:برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو
سی پیک منصوبہ ملکی ترقی کا ضامن ہے ، سردار مسعود خان کا بلوچستان کے تاجروں سے خطاب
سیدحسین شہیدسرور کا ڈی آئی جی موٹرویزاسلام آباد راجہ شہریارسکندرکے اعزازمیں ظہرانہ
چوہدری پرویز کاوزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری محمد سعید کے اعزاز میں استقبالیہ
پینڈل فرینڈز لیگ اور بلڈنگ بریجزکے ز یر اہتمام پناہ گزینوں کے اعزاز میں ظہرانہ
بریڈ فورڈ کی ڈائری
پکچرگیلری
Advertisement
پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ کے زیر اہتمام سانحہ کار ساز میں شہید ہونیوالے شہدا کی یاد میں تقریب
بریڈفورڈ:پاکستان پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ کے زیر اہتمام سانحہ کار ساز کراچی میں شہید ہونے والے شہدا اور زخمیوں کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی اور سانحہ کار ساز کے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آصف نسیم راٹھور کی رہائش گاہ پر منعقدہ اس پر وقار تقریب میں سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر زاہد مغل،سینئر صحافی ظفر تنویر،پاکستان پریس کلب یوکے کے صدر ارشد رچیال،صغیر پوٹھی،چوہدری عمران واحد،آصف خان جدون،ماموں عبدالقیوم،حاجی کرامت حسین،چوہدری نذیر اور دیگر نے شرکت کی،شرکا نے پاکستان اور ملک کیلئے بھٹو خاندان کی قربانیوں کو لازوال قرار دیتے ہوئے کہا سانحہ کار ساز کے زخم آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں ہم شہید ہونے والے کارکنوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور انکے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،پیپلز پارٹی کے جیالوں نے ہمیشہ ملک اور مٹی کے لئے اپنے قائدین کے ساتھ شانہ بشانہ قربانیاں دی ہیں جو قابل تحسین اور قابل مثال ہیں،پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کا کہنا تھا آج سانحہ کار ساز کو5سال مکمل ہونے کے بعد بھی اس سانحے کے متاثرین افراد کو انصاف ملنے کے منتظر ہیں آخر میں سانحہ کار ساز میں شہدا کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی،ظفر تنویر کا کہنا تھا کہ آج صحافیوں پر سب سے بڑی قدغن میڈیا ہائوسز کے مالکان ہیں جنہوں نے اپنے ورکرز کو ایک دائرے میں قید کر کے رکھا ہوا ہے اور وہ اسکے باہر نہیں جا سکتے انہوں نے جنگ جیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مالکان چاہتے ہیں کہ لنڈی کوتل سے کراچی تک اور برطانیہ سے لیکر گلاسگو تک ان کی سیاسی اور صحافتی پالیسز کی حمایت کریں جو سرا سر غلط ہے کیونکہ ان کے ایسی چیزوں سے مفادات وابستہ ہیں یہ بات نہیں ہونی چاہئے اور اس چیز کے خلاف آپکو اپنی جدو جہد کرنا ہو گی،نوجوان صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے ظفر تنویر کا کہنا تھا آپ لوگ سب سے زیادہ اپنے آپکو جواب دہ ہیں آپکو اپنے ضمیر کے ساتھ رپورٹنگ کرنا چاہئے اور قلم سے الفاظ کرنا چاہئے اور اصول کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے،خود احتسابی کو ہمیشہ ترجیح دیں،سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر زاہد مغل کا کہنا تھا کہ ارشد رچیال کا صدر بننا ہمارے لئے بہت اعزاز کی بات ہے اور ہم ان سے توقع رکھتے ہیں وہ صحافی کارکنوں کیلئے اپنا مشن جاری رکھیں گے اور ان کے حقوق کا تحفظ کرینگے اور سب ساتھیوں کو احسن طریقے سے ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کریں گے،انکا مزید کہنا تھا کہ آج کل کچھ ایسے نام نہاد صحافی بھی موجود ہیں جو صحافت کے نام پر لوگوں کو بدنام اور بلیک میل کرتے ہیں اور جس کو چاہتے ہیں اوپر لے جاتے ہیں اور جس کو چاہتے ہیں نیچے پھینک دیتے ہیں ایسے صحافیوں کو آپ تربیت دیں،اس کیلئے ورکشاپ قائم کریں کیونکہ جس کو اللہ عزت دیتا ہے اس کو کوئی نہیں گرا سکتا،پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ کے سابق صدر آصف نسیم راٹھور کا کہنا تھا یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ارشد رچیال نے پاکستان پریس کلب یو کے کا صدر بننے کے بعد سب سے پہلے ہماری دعوت قبول کی ہم انکو دل کی اتھاہ گہرائیوں تے مبارکباد پیش کرتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ارشد رچیال نے صحافت کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اپنی جاندار رپورٹنگ کیوجہ سے برطانیہ کی صحافتی دنیا میں نام اور مقام رکھتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ کے سابق صدر آصف نسیم راٹھور کی جانب سے انعقاد پذیر اس تقریب سے چوہدری صغیر پوٹھی،آصف خان جدون، ماموں عبدالقیوم،وقار بابر مغل،زاہد نور،حسیب ارسلان،چوہدری عمران واحد اور حاجی کرامت نے بھی اظہار خیال کیا۔