مقبول خبریں
برطانوی پارلیمنٹ میں3گھنٹے کی بحث ڈیوڈ نٹال کا سیاسی کارنامہ ہے: تحریک حق خود ارادیت یورپ
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کی مخرب الاخلاق ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل
19جنوری برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث برٹش کشمیریوں کا تاریخی کارنامہ :راجہ نجابت
سی پیک منصوبے میں شامل ہونا برطانیہ کے لیے باعث خوشی ہوگا:برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو
سی پیک منصوبہ ملکی ترقی کا ضامن ہے ، سردار مسعود خان کا بلوچستان کے تاجروں سے خطاب
سیدحسین شہیدسرور کا ڈی آئی جی موٹرویزاسلام آباد راجہ شہریارسکندرکے اعزازمیں ظہرانہ
چوہدری پرویز کاوزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری محمد سعید کے اعزاز میں استقبالیہ
پینڈل فرینڈز لیگ اور بلڈنگ بریجزکے ز یر اہتمام پناہ گزینوں کے اعزاز میں ظہرانہ
بریڈ فورڈ کی ڈائری
پکچرگیلری
Advertisement
نواز شریف نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھا کر کشمیریوں کے سر فخر سے بلند کئے: بلقیس راجہ
پیٹر برا:مقبوضہ جموں کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر عالمی دنیا کی خاموشی ایک تازیانے سے کم نہیں،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر خواتین ونگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محترمہ بلقیس راجہ نے کیاانہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ کو وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے جنرل اسمبلی میں اٹھا کر کشمیریوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے اور عالمی طاقتوں کو ایک پیغام دیا کہ خطے کی صورت حال انڈیا کی ہٹ دھرمی سے روز بروز بڑھتی جا رہی ہے،سرحدوں پر انڈیا بار بار بلا جواز فائرنگ کر کے معصوم لوگوں کو شہید کر رہا ہے،محترمہ بلقیس راجہ نے تمام اندرون ملک اور بیرون ملک ہیومن رائٹس کی تنظیموں پر زور دیا کہ اس مسئلے کو عالمی برادری میں اجاگر کریں،کشمیر ایک آتش فشاں ہے دونوں ممالک ایٹمی قوت ہیں،ایک چنگاری بھی اگر بھڑک اٹھی تو دنیا کا امن تباہ ہو جائے گا،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کو سوشل میڈیا اور دیگر الیکٹرانک میڈیا میں اجاگر کیا جا رہ ہے اقوام متحدہ کو بھی ہوش کے ناخن لینے چاہئیں،وادی کشمیر میں حالیہ تحریک کو برہان وانی کی شہادت نے ایک نیا رخ دے دیا ہے،مائوں،بہنوں اور بزرگوں کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی،بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے،پاکستانی افواج اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ تن گوش ہے،ہمیں پاکستانی افواج پر فخر ہے کہ وہ مادر وطن کیلئے قربان ہوتے رہے ہیں اور آئندہ بھی ڈٹ کر ملک کا دفاع کریں گے،بیرونی طاقتیں ہمارے وطن عزیز میں کچھ مفاد پرستوں کو ساتھ ملا کر حکومت کو کمزور کرنا چاہتی ہیں مگر انہیں جان لینا چاہئے کہ حکومت ملکی ترقی کیلئے قدم بڑھا رہی ہے،سی پیک معاہدہ ملک کی تاریخ کا روشن باب ہو گا۔لیاقت راجہ:پیٹر برا