مقبول خبریں
پی پی برطانیہ کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی64ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد
تحقیقاتی ٹیم ایک طرف، قوم دوسری طرف جا رہی ہے، احتساب نہیں تماشہ ہو رہا ہے:نواز شریف
چمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت میچ میں کشمیری کمیونٹی نے سٹیڈیم کے باہرشدید احتجاج کیا
این ڈی ایس، را دہشتگردوں کی سرپرست، افغانستان دہشتگردی کا ناسور ختم کرے:آرمی چیف
مودی سرکار کی بربریت، بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 4 نہتے کشمیری شہید
سید حسین شہید سرور کا ڈاکٹرپیرسیدعلی رضاکے اعزازمیں اپنی رہائشگاہ پر افطارڈنر کا اہتمام
آکسفورڈ کی غیر مسلم کمیونٹی کے راہنمائوں کی بڑی تعداد کا مرکزی جامع مسجد کا دورہ
کشمیر گروپ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کروانے کیلئے موثر اقدامات کرے گا:ڈیبی ابراہم
آؤ ہوش کے ناخن لیں!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان پریس کلب یوکےاورنیشنل پریس کلب اسلام آباد کا رابطے بڑھانے کیلئے تاریخی معاہدہ
لوٹن ... نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور پاکستان پریس کلب یوکے کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ سائن کیا گیا ہے جس کے تحت یوکے پریس کلب کے ممبران کو وہ تمام سہولیات اور مراعات حاصل ہونگی (سوائے ووٹ کے حق کے)جو کہ نیشنل پریس کلب کے ممبران کو پاکستان میں حاصل ہیں۔ نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم اور پاکستان پریس کلب یوکے کے نومنتخب صدر ارشد رچیال نے گذشتہ روز برطانیہ کے شہر لوٹن مین ایک پروقار تقریب مین اس معاہدے پر دستخط کیئے جس میں دیگر عہدیداروں کے علاوہ سابق صدر پاکستان پریس کلب مبین چوہدری ۔ مانچسٹر چیپٹر کے صدر ماجد نذیر ، اے آر وائی کے عمران خالد، نیشنل پریس کلب کے یوکے میں ترجمان شفقت نزیر، کلب کے عہدیداران اکرم عابد، مسرت اقبال، حسیب ارسلان، افضل چوہدری اور مقامی سیاسی و سماجی رہنماوں نے شرکت کی ۔پاکستان پریس کے ممبران اس معاہدے کی رو سے نیشنل پریس کلب کے ایسوسی ایٹ ممبر ہونگے اور نیشنل پریس کلب کے ممبران کی طرح ان کے بھی صحافتی نادرا کارڈ بنائے جائیں گے۔اس کے علاوہ رہائشی سکیموں اور اسلام آباد میں نئے بننے والے سیکٹروں میں بھی پاکستان پریس کلب یوکے کے ممبران کا کوٹا مختص کیا جائے گا۔ دونوں کلبوں کے درمیاں وفود کا تبادلہ کیا جائے گا اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔، نیشنل پریس کلب کت صدر شکیل انجم نے اس موقع پر یہ اعلان بھی کیا کی یو کے پریس کلب کو کونسل آف پریس کلب میں بھی رکنیت دلائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی ایک معروف ہاوسنگ سکیم "گلبرگ" میں انہوں نے یوکے پریس کلب کے ممبران کے لیئے مارکیٹ ریٹ سےتقریباً 60 فیصد رعایت پر 50 پلاٹ مختص کروا دئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ آج سے برطانیہ میں مقیم صحافیوں کے پاکستان میں مسائل ہمارے ہوئے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہوگی، انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے پریس کلبز اپنی اپنی رابطہ کمیٹی تشکیل دیں گے۔ اس موقع پر یوکےپریس کلب کے موجودہ صدر ارشد رچیال اور سابق صدر مبین چوہدری نے اس ایم او یو کو تاریخی قرار دیتے ہوئے نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ماضی میں بیرون ملک کام کرنے والے صحافیوں کو پاکستان میں کسی قسم کی کوئی سہولیات و مراعات نہ ہی حاصل تھی اور نہ ہی کوئی دینے کو تیار تھا ۔اس لئے اس معاہدے کو تاریخی حثیت حاصل ہے۔ انہوں نے نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ برطانیہ آنے والے نیشنل پریس کلب کے ساتھیوں کا اسی طرح خیال رکھا جائے گا جیسا کہ یہاں کے ممبران کا رکھا جاتا ہے اور یہاں سے انکے لئے تعلیمی وظائف کی بھی کوشش کی جائے گی. سابق صدر مبین چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے کلب میں اکثریت ایسے صحافیوں کی ہے جو پاکستان میں صحافت کرتے آئے وہاں سے انکے کلبوں سے مربوط رابطہ یقینی طور پر انہیں دلی سکون دیگا. انکا کہنا تھا کہ نیشنل پریس کلب سے مل کر مستقبل میں صحافیوں کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کئے جائینگے.