مقبول خبریں
راجہ طاہر مسعود کو ملکہ برطانیہ کی طرف سے کمیونٹی کی خدمات پر برٹش ایمپائر میڈل سے نوازا گیا
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کیلئے عید الفطر اوپن ہائوس کا اہتمام
مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کی جانب سے شامی تارکین وطن کیلئے خوراک کا کانوائے روانہ کر نے کی تقریب
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک
محبوبہ مفتی کی حکومت ختم، صدر رام ناتھ کووند نے گورنر راج نافذ کر دیا
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
پاکستان کشمیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر پروفیسر فیاض رشید و دیگر کا عید ملن پارٹی کا اہتمام
وصال و ہجر کا قصہ بہت پرانا ہے
پکچرگیلری
Advertisement
برطانوی حکمران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے کیلئے کردار ادا کریں: راجہ نجابت حسین
برمنگھم:برطانیہ کی حکمران جماعت برٹش کشمیریوں کی نمائندگی کا حق ادا کرے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں،برطانوی اور یورپی ممبران پارلیمنٹ برٹش کشمیریوں کے رشتے دار اور دوستوں پر ہونیوالے تشدد اور پاک بھارت حکومتوں کو مسئلہ کشمیر حل کیلئے مجبور کریں تاکہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ریاست جموں و کشمیر کے عوام بھی برصغیر کے دوسرے لوگوں کی طرح آزادی سے اپنی زندگی گزار سکیں،برٹش کشمیری مقامی معاشرے کا حصہ ہیں اور انکے حقوق کا تحفظ بھی برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہے،جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے گزشتہ روز کنزرویٹو پارٹی کانفرنس کے دوران پارٹی چیئرمین سر پیٹرک میکفن ایم پی،وزیر ٹرانسپورٹ لارڈ طارق احمد،لارڈ و ٹبی آف برمنگھم اور متعدد دیگر پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم سے آگاہ کیا اور تفصیلات بتاتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ برطانیہ میں بسنے والے لاکھوں کشمیریوں کے رشتے داروں اور انکی املاک کو تباہی سے بچانے کیلئے بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر مسلسل فائرنگ کا نوٹس لیا جائے جبکہ اقوام متحدہ کے مستقل ممبران کو فوری طور پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلا کر دو ایٹمی قوتوں کے درمیان ممکنہ تصادم کو روکنے کیلئے بھی اقدامات کرنا چاہئے،راجہ نجابت حسین نے پارٹی چیئرمین کو مختلف علاقوں میں متحرک کشمیریوں کی پارٹی اور برطانیہ کیلئے خدمات کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ ہم حکومت اور پارٹی سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ حق اور انصاف پر مبنی کشمیریوں کے حقوق اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلوانے میں ہماری معاونت کریں گے۔بیورورپورٹ:فیاض بشیر