مقبول خبریں
پاکستانی و کشمیری برطانوی شہریوں کا تمام شعبہ جات میں نمایاں مقام باعث فخر ہے:افضل خان
عمران خان خود اپنی پارٹی کیلئے باعثِ شرمندگی ہے : ڈاکٹر اشرف ،ملک ریاض،شاکرقریشی
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
وزارتِ عظمیٰ کے بعد نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی فارغ
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
عمران خان مارگریٹ اور میں
پکچرگیلری
Advertisement
ڈاکٹر اکرم ہاشمی ایک انتہائی نفیس،خوش اخلاق اور شریف انسان تھے:چوہدری بشیر احمد رٹوی
مانچسٹر:ہر جاندار شے کو موت کا ذائقہ چھکنا ہے اور جب کوئی ہر دلعزیز شخصیت دنیا سے ناطہ توڑ کر ہمیشہ کیلئے تا قیامت ابدی نیند سو جاتی ہے تو تمام مکتبہ فکر کے احباب کو کمی محسوس ہوتی ہے،ایسی ہی ایک کاروباری،سیاسی و سماجی شخصیت ضلع میرپور علاقہ ڈڈیال کے ڈاکٹر اکرم ہاشمی کی تھی جو گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے،ان خیالات کو تعزیت اور دکھ بھرے جذبات میں مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر احمد رٹوی نے بیان میں کیا،انہوں نے کہا چونکہ انکا تعلق بھی اسی علاقہ سے تھا،ان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوتا رہتا تھا وہ ایک انتہائی نفیس،خوش اخلاق اور شریف انسان تھے اور انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے سرشار تھے اس لئے انکے دنیا سے چلے جانے کے بعد علاقہ میں افسردگی چھائی ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ ان کی سحر انگیز شخصیت کی کمی ہر وقت محسوس ہوتی رہے گی وقت کا پہیہ چلتا رہتا ہے لیکن ایسے انسان کی یادیں،باتیں اور سب سے بڑھ کر دکھی انسانیت کی خدمت کے کاموں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور انکا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس تکلیف دہ گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اظہار تعزیت کرتے ہیں،رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور دوست احباب،لواحقین اور عزیز و اقارب کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائیں ۔آمین ۔بیورورپورٹ:فیاض بشیر