مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاک سر زمین واحد جماعت جو سرمایہ داروں اوروڈیروں پر انحصار نہیں کرتی: چوہدری الطاف
اولڈہم:پاکستان کے اندر اقتدار کی صحیح معنوں میں نچلے پڑھے لکھے اوراہل طبقے تک پہنچانے اور سیاست کے اندر خاندانی اجارہ داری کی لعنت کو ختم کر کے مادر وطن کی تعمیر و ترقی میں حقیقی کردار ادا کرنے میں صرف پاک سر زمین پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو سرمایہ داروں،وڈیروں اور جاگیر داروں پر انحصار نہیں کرتی ہے،مرکزی قیادت نے ذمہ داری مجھے سونپی ہے اسے محنت و لگن،ایمانداری اور سچے دل سے نبھانے کیلئے کوئی کوتاہی نہیں کروں گا اور پارٹی کے معاملات کو جماعتی منشور کے عین مطابق چلانے کیلئے تمام تر توانائی خرچ کروں گا ان خیالات کا اظہار پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے نو منتخب صدر چوہدری الطاف شاہد سدھو نے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد میڈیا نمائندگان سے ایک خصوصی بیٹھک کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ یہ انکے لئے اعزاز کی بات ہے کہ وہ ایک ایسی جماعت کے اہم ترین منصب پر فائز ہوئے ہیں جو صرف پاکستان کے پسے ہوئے طبقات کی بات کرتی ہے اور پاکستان کے پرچم تلے متحد ہے اور اپنی مٹی سے محبت کرتی ہے اور پسےہوئے طبقات کے حقوق کو حاصل کرنے کیلئے میدان عمل میں کود پڑی ہے جب پاکستان کے اندر ایسا ہو گیا انصاف اور اہلیت پر فیصلے ہونے لگے تو پھر جلد ہی ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہوجائیں گے،انہوں نے کہا کہ چیئرمین مصطفےٰ کمال نے جس جرات،بہادری کے ساتھ باطل قوتوں کو للکارا ہے وہ قابل ستائش و فخر ہے،انہوں نے کہا کہ برطانیہ بھر میں پارٹی کو مزید فعال بنانے کیلئے وہ مرکزی قائدین سے صلاح مشورہ کر کے جلد ہی اسی پر کام شروع کر دیں گے،برطانیہ میں با شعور لوگ رہتے ہیں اوروہ سچ،جھوٹ کی خوب پہچان رکھتے ہیں،انشاللہ جلد ہی پاک سر زمین پارٹی برطانیہ ایک مضبوط بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر