مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر احمد رٹوی کی سردار فردوس بیگ سے ملاقات
ایکلز:مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی جارحیت،ظلم وستم اور ریاستی دہشت گردی ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے اس بارے کوئی ٹھوس پالیسی ابی تک آزاد کشمیر میں حکومتی سطح پر واضع نہ ہونے سے کمیونٹی کے اندر تشویش پائی جاتی ہے،موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام سیاسی،مذہبی جماعتوں کو دعوت دیکر متفقہ پالیسی میڈیا کے ذریعے عالم اقوام اور عوام تک پہنچائیں ایسا نہ ہونا نیک شگون نہیں ہے،مجاہد اول سردار عبدالقیوم خاں)مرحوم(نے نیلہ بٹ کے مقام پر پہلی گولی چلا کر تحریک آزادی کشمیر کی بنیاد رکھی تھی اور ریاست کی داعی جماعت مسلم کانفرنس مرحوم کی جلائی شمع کو روشن اور مشن کو لے کر آگے چل رہی ہے اور اب منزل کا حصول دور نہیں ہے،مسلم کانفرنس برطانیہ 23اگست کو یوم نیلہ بٹ اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منائے گی،ان خیالات کااظہار مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر احمد رٹوی نے قائم مقام سیکرٹری جنرل برطانیہ سردار فردوس بیگ سے اپنی رہائش گاہ پر ایک ملاقات میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ بھر میں جماعت کارکنان اور عہدیداران کو اس بارے جلد ہی مطلع کر د یا جائے گا اور تاکید کی جائے گی کہ وہ اس دن اپنے اپنے شہروں میں یوم نیلہ بٹ منائیں اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے مقامی ممبر آف پارلیمنٹ اور کونسلرز حضرات سے مل کر انہیں کشمیر کے اندر ہونے والے ظلم و ستم بارے بتائیں اور زور دیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر