مقبول خبریں
مانچسٹر کرائون ہال میں سالانہ عرس بابا فرید گنج بخش پاک پتن شریف کے سلسلہ میں محفل کا انعقاد
اوورسیز پاکستانی کا ایک کروڑ روپے مالیت کا مکان ناجائز قبضہ سے چھڑالیاگیا
ڈاکٹر افضل جاوید ورلڈ سائیکائیٹرک ایسوسی ایشن (WAP) کے صدر منتخب
ہر ادارہ اپنے دائرے میں کام کرے تو ملک ترقی کرے گا: وزیر داخلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبرکیخلاف مکمل ہڑتال، زبردست احتجاجی مظاہرے
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستانی کمیونٹی سنٹر مانچسٹر میں کبوتر پروری کا سالانہ کنونشن، تقسیم انعامات کی تقریب
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
آزاد کشمیر انتخابات : نواز شریف نے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا بے دریغ استعمال کیا: چوہدری محمد سردار
اولڈہم:آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں عوام کی توجہ پانامہ لیکس اور دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی سکیورٹی اداروں کی انسانیت سوز اور دلخراش کارروائیوں سے ہٹانے کیلئے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور درباریوں نے کشمیر کونسل اور قوم کے لوٹی ہوئی دولت کا بے دریغ استعمال کر کے مودی سرکار کو خوش کیا اور کشمیری قوم کے جذبات سے کھیلا انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ وہ سیاسی طور پر ایسے شکنجے میں پھنس چکے ہیں جہاں سے انکا نکلنا مشکل ہے،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سردار نے حالیہ الیکشن میں جماعتی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے بعد واپسی پراپنی رہائش گاہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں خصوصاً تحریک انصاف کے امیدواران کو ہرانے کیلئے دھاندلی کی،ماہر جماعت مسلم لیگ ن نے جب دیکھا کہ پولنگ اسٹیشن پر فوج اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہوں گے تو انہوں نے وہی کھیل کھیلا جو پہلے ہی وہ پاکستان کے عام انتخابات میں آزما کر کامیاب ہو چکے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں چند احباب کو تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کوہرانے کا کام سونپا جائے تاکہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھنے والی موثر آواز کو خاموش کر کے بھارت میں اپنے کاروبار کو تحفظ فراہم اور وسعت دی جا سکے،مودی سرکار نے ایسا کرنے کیلئے میاں نواز شریف کو کہا لیکن ان طاقتوں کو جان لینا چاہئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مضبوط اعصاب رکھنے والی سیاسی شخصیات ہے وہ آگے سے بڑھ کر مسئلہ کشمیر کیلئے کام کریں گے اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کیخلاف جلد ہی عالمی سطح پر صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے طوفانی دورے کریں گے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر