مقبول خبریں
روٹری کلب کے راہنما ڈاکٹر سہیل قریشی کے اعزاز میں سماجی کمیونٹی شخصیت چوہدری محمود کا استقبالیہ
پاکستان سے آئے وکلا کے اعزاز میں ورلڈ وائیڈ سالیسٹرز کے ڈائیریکٹر محمد اشفاق کا استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کا کنزرویٹو پارٹی لیڈر شپ کیلئے وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ کی حمایت کا اعلان
بے نظیر بھٹو: چراغ بجھ گیا لیکن روشنی زندہ ہے
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان میں ایک فیصد جاگیردار و اشرفیہ ملکی وسائل و سیاست پر قابض ہیں : ڈاکٹر محمد اشرف نظامی
بریڈ فورڈ:پاکستان میں ایک فیصد جاگیردار و اشرفیہ ملکی وسائل و سیاست پر قابض ہیں،اسٹیبلشمنٹ اقتدار میں سب سے بڑی حصہ دار ہے جو مذہبی اور بعض سیاسی جماعتوں کے احتجاج کروا کر اپنے اختیارات بڑھاتی ہے،بایاں بازو عوامی ورکرز پارٹی کی مشکل میں قوت پکڑ رہا ہے،شیخو پورہ سے کسان رہنما غلام دستگیر محبوب،اوکاڑہ سے محمد عبدالستار اور گلگت سے بابا جان کے خلاف جھوٹے مقدمات ریاستی دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں ایک بار پھر ملک میں اقتدار کی غلام گردش میں مصروف ہے جو سیاسی جماعتوں کو توڑ کر اور بعض لیڈروں کو سزائیں دلوا کر ایک کمزور کولیبشن گورنمنٹ بنانے میں مصروف ہے تاکہ اپنے اور غیر ملکی سامراجی طاقتوں کے مفادات کا تحفظ ہو سکے،برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی اور جرمی کوربن کا مستقبل عالمی سیاست بشمول پاکستان پر واضع اثرات ڈالے گا،لیبر پارٹی میں شامل ٹونی بلیئر نواز اشرفیہ اور اپرمڈل کلاس کے ایم پیز نے ٹوری پارٹی کی خطرناک سپلٹ اور بحران کو لیبر پارٹی ک لیڈر شپ بحران میں تبدیل کر دیا ہے جرمی کوربن کا ڈٹ جانا نہ صرف برطانیہ کے محنت کش،محنت کار،جنگ اور بحرانوں سے تنگ عوام کو ملکی سیاست میں سر گرم کردار ادا کرنے پر مجبور کر دے گا بلکہ دنیا بھر میں ترقی پسند سیاست میں ابھار لائے گا،ان خیالات کا اظہار پاکستان کے نامور ترقی پسند دانشور اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشنPMAکے صدر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے سائوتھ ایشین پیپلز فورم کی جانب سے بریڈ فورڈ کے مقامی ریسٹورنٹ میں اپنے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب کی صدارت سابق لارڈ میئر بریڈ فورڈ محمد عجیب نے کی اور نظامت کے فرائض پرویز فتح نے ادا کئے،تقریب سے خطاب کرنے والوں میں برطانیہ کے ممتاز مزدور رہنما و ٹریڈ یونین کانگریسTUCکے سابق صدر محمد تاج،سابق لارڈ میئر بریڈ فورڈ راجہ غضنفر خالق،پروفیسر نذیر تبسم،خالد سعید قریشی،عوامی ورکرز پارٹی نارتھ برطانیہ کے جنرل سیکرٹری پروفیسر محسن ذوالفقار،کونسلر محمد شفیق،نامور صحافی ظفر تنویر،اظہر محمود خان،پروفیسر فیبی حسین،محمد ضمیر،رشید ایڈووکیٹ،مختار رمضان،مرزا وقار بیگ،ظفر ملک اور عوامی ورکرز پارٹی نارتھ برطانیہ کے ڈپٹی سیکرٹری لالہ محمد یونس شامل تھے۔