مقبول خبریں
یورپین اسلامک سنٹر میں عید میلاد النبی ؐ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
برطانوی انتخابات:تحریک حق خود ارادیت کی مسئلہ کشمیر کیلئے امیدواروں میں لابی مہم جاری
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
جموں و کشمیر تحریک حق خود اردیت کا لوٹن میں کشمیر لابی کانفرنس کا انعقاد
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیز کمیونٹی کی پاکستان کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں: گورنر پنجاب رفیق رجوانہ
سلائو:مملکت خداداد پاکستان ایک عرصے کے بعد دوبارہ ترقی کی مناظل طے کر رہا ہے افواج پاکستان ملکی سرحدوں کی حفاظت میں اور سیاسی حکومت اقوام عالم میں پاکستان کی بہتری کیلئے برس پیکار ہیں،ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے دورے پر آئے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے سلائو میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ میں کیا جس کا اہتمام پاکستان اور اوورسیز الائنس فورم نے کیا تھا، مہر ندیم اور چوہدری ذوالفقار نے میئر سلائوکے ہمراہ انکا استقبال کیا۔استقبالیہ تقریب میں آزاد کشمیر کے سابق وزیر اطلاعات محمود ریاض،میئر آف سلائو کونسلر صوفی راسب،کونسلرز اور کردہ کمیونٹی رہنمائوں کی شرکت،گورنر پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی پاکستان کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں ان کے مسائل کے حل کیلئے حکومت پوری طرح کوشاں ہے،پنجاب میں اوورسیزکمیشن کام کر رہا ہے اور پاکستان ہائی کمیشن لندن بھی کمیونٹی کی مدد کیلئے ہر وقت اپنی سروسز کیلئے موجود ہے،کمیونٹی رہنمائوں کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے ایئر پورٹ پر شکایات کا جلد ازالہ کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت تعلقات برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئے،سائوتھ ایشیاء میں امن کیلئے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے اور دونوں ممالک آگے بڑھ سکیں،آزاد کشمیر کے سابق وزیر اطلاعات محمود ریاض نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جنرل راحیل شریف کی کوششیں قومی امنگوں کی ترجمانی ہیں اور توقع ہے کہ دہشت گردی پر جلد قابو پا لیا جائے گا تاہم کرپشن کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے،مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہی ممکن ہے تاہم پاکستان بھارت تعلقات کے راستے میں اہل کشمیر رکاوٹ نہیں ہیں،میئر آف سلائو کونسلر صوفی راسب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان مذاکرات کے ذریعے ہی خطے میں امن کی راہ ہموار کر سکتے ہیں سلائو میں پاکستان کمیونٹی گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے۔سابق میئر کونسلر چوہدری شفیق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں،میزبان میئر ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان فوج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہوں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،تقریب سے کونسلر محمد شریف،کونسلر نذیر،کونسلر سہیل،سابق کونسلر نذر لودھی،ذوالفقار علی،حافظ عبدالجبار علوی،چوہدری محمد صدیق،چوہدری افضل،امجد عباسی،چوہدری اورنگ زیب و دیگر نے اظہار خیال کیا۔