مقبول خبریں
یورپین اسلامک سنٹر میں عید میلاد النبی ؐ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
برطانوی انتخابات:تحریک حق خود ارادیت کی مسئلہ کشمیر کیلئے امیدواروں میں لابی مہم جاری
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
جموں و کشمیر تحریک حق خود اردیت کا لوٹن میں کشمیر لابی کانفرنس کا انعقاد
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پیپلزپارٹی کے اڑتالیسویں یوم تاسیس کی تقریب، چوہدری شفقت ببلی و دیگر نے کیک کاٹا
سلائو:پاکستان پیپلزپارٹی کا اڑتالیسواں یوم تاسیس مقامی کمیونٹی سنٹر میں منایا گیا جس کا اہتمام پاکستان پیپلزپارٹی سلائو کے سابق صدر چوہدری شفقت ببلی نے خصوصی طور پر کیا،تقریب کا آغاز پاکستان پیپلزپارٹی کے اڑتالیسویں یوم تاسیس کا کیک چوہدری شفقت ببلی، مشتاق لاشاری،میاں سلیم، ریاض قمری، مس ناہید حیات اوردیگر جیالوں نے کاٹ کر کیا،اس موقع پر چوہدری شفقت ببلی نے کہا کہ آج سے اڑتالیس سال پہلے قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو نے غریب ولاچار،مجبورو بےکس،مزدوروں، کسانوں، اقلیتوں اور خواتین کی نمائندگی کرنے والی جمہوری، انقلابی اور ترقی پسند جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی جس کا مقصد ظلم و ستم سے پسی ہوی عوام کو بااختیار، خواتین اور اقلیتوں کو ان کے حقوقاور جمہوری اداروں کو مستحکم کرنا ہے،اس موقع پر مشتاق لاشاری، میاں سلیم، ریاض قمری، مس ناہید حیات اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارے قائدین نے پاکستانی عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر دیں. پیپلزپارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے اور کوئی بھی شہیدوں کے خون سے غداری نہیں کر سکتا