مقبول خبریں
یورپین اسلامک سنٹر میں عید میلاد النبی ؐ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
برطانوی انتخابات:تحریک حق خود ارادیت کی مسئلہ کشمیر کیلئے امیدواروں میں لابی مہم جاری
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
جموں و کشمیر تحریک حق خود اردیت کا لوٹن میں کشمیر لابی کانفرنس کا انعقاد
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برصغیر کے اندر سیاسی استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل نا گزیر ہے:کونسلر محمد الطاف
آکسفورڈ:برصغیر کے اندر سیاسی استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل نا گزیر ہے یہ ایک نا مکمل ایجنڈا ہے جس کو تقسیم ہندو پاک کے وقت ادھورا چھوڑ کر ہتھیاروں کی دوڑ کی ایسی بنیاد رکھی گئی کہ اسکے بعد بھارت اور پاکستان نے بجائے عوام کو غربت سے نکالنے کے ایٹمی ہتھیاروں اور جدید اسلحہ کی خریداری میں پیسہ ضائع کیا،عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کی اولین ذمہ داری ہے کہ اس مسئلہ کوکشمیریوں کی خواہشات کے عین مطابق حل کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں،ان خیالات کا اظہار آکسفورڈ کونسل کے کونسلر محمد الطاف نے جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کی مقامی برانچ کی حلف برداری کی خصوصی تقریب کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے جتنی بھی تنظیمیں تگ و دو میں مصروف ہیں انکی کاوشیں قابل تعریف ہیں اور حق خود ارادیت کا بنیادی اور پیدائشی حق حاصل کئے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گی آخر میں انہوں نے امید ظاہرکی کہ تمام عہدیداران مسئلہ کشمیر کو مزید اجاگر کرنے کیلئے مقامی سطح پر سخت محنت کریں گے،چیف آرگنائزر جمعوں و کشمیر عوامی نیشنل پارٹی سردار امجد اشرف نے کہا کہ ہم نے برطانیہ بھر میں اپنے یونٹ کی تشکیل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا ہوا ہے اور جنوری کے وسط میں ہونے والے مرکزی کنونشن سے پہلے مزید یونٹس کی حلف برداری ہو گی ہم نے جماعت کے منشور کو بین الاقوامی سطح پر پھیلانے کیلئے جامع منصوبہ بندی تشکیل دے دی ہے آخر میں انہوں نے مقامی عہدیداران سے حلف لیا،صدر الطاف مخدومی،نائب صدر عنصر میر،جنرل سیکرٹری محمد یعقوب،میڈیا سیکرٹری مرتضیٰ جبکہ آرگنائزر محمد سلیم کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر