مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
بے گناہوں کوظلم کا نشانہ بنانا انتہائی تشویشناک ہے:طارق فاروق، مائیکل میچرملاقات میں اتفاق
آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری طارق فاروق نے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن مائیکل میچر سے ملاقات کرتے ہوے انھیں کہا ہے کہ برطانیہ اور دنیا کی دیگر بڑی طاقتوں کو مسئلہ کشمیر کا سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا آئے روز بھارتی افواج کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلاوجہ فائرنگ اور گولہ باری سے نہتے کشمیریوں کا قتل عام کیا جانا اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا جو بازار گرم کر رکھا ہے اگر بھارت کو ان جارحانہ کارروائیوں سے نہ روکا گیا تو یہ پوری دنیا کے امن کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے۔ یہ ملاقات اولڈ ہم بارو کونسل کے لیبر کونسلر عتیق الرحمن کی رہائش گاہ پر ہوئی جہاں مسلم لیگ ن برطانیہ کے چیئرمیں آفتاب شریف اور رزاق قادری بھی موجود تھے مائیکل میچر ایم پی نے کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ شہری آبادی اور بے گناہ لوگوں ظلم کا نشانہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت اور کمیونٹی کیلئے ایسی کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔ مائیکل میچر نے کہا کہ گوکہ ہماری پارٹی برطانیہ کی اپوزیشن جماعت ہے لیکن ہم اس کی پر زورمز مت کرتے ہیں۔ ممبر پارلیمنٹ نے چوہدری طارق فاروق سے ملاقات کو نہایت خوشگوار قرار دیتے ہوئے اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ وہ پارٹی لیڈر ڈیوڈ ملی بینڈ کو بھارت کی جانب سے جاری حالیہ فائرنگ اور گولہ باری سمیت مسئلہ کشمیر کے حل کی اہمیت سے آگاہ کرکے پارلیمنٹ کے اندر اہم پیش رفت کیلئے اقدامات کریں گے..