سابق پارلیمانی امیدوار چوہدری صابر حسین کی ہمشیرہ کی شادی،سیاسی رہنمائوں کی بھرپور شرکت
سلائو : ووکنگ سرے سے سابق برطانوی پارلیمانی امیدوار چوہدری صابر حسین کی ہمشیرہ کی شادی لندن نواب میں سر انجام پائی شادی کی تقریب سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی ۔ شادی کی تقریب میں ممبر آزاد کشمیر کونسلر سابق ممبر اسمبلی چوہدری محمد خان ، سابق وزیر برقیات محمود ریاض ، ممتاز کشمیری رہنما پروفیسر نذیر شال ، کونسلر راجہ محمد الیاس ، کونسلر طاہر ، راجہ سخاوت ، حاجی غفور جے پی ، مشیر اطلاعات اورنگزیب چوہدری ، نثار قریشی ، حافظ محمد اسلم ، راجہ سخاوت ، مظہر اکرام ، چوہدری منظور حسین سمیت برطانوی کونسلرز کمیونٹی رہنمائوں سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا سابق پارلیمانی امیدوار چوہدری صابر حسین اپنی فیملی کے دیگر احباب کے ساتھ خود استقبال کرتے رہے ۔