مقبول خبریں
یورپین اسلامک سنٹر میں عید میلاد النبی ؐ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
برطانوی انتخابات:تحریک حق خود ارادیت کی مسئلہ کشمیر کیلئے امیدواروں میں لابی مہم جاری
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
جموں و کشمیر تحریک حق خود اردیت کا لوٹن میں کشمیر لابی کانفرنس کا انعقاد
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
یاسمین ڈار کا لیبر پارٹی لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کا آغاز
یہ رنگ جو مہکے تو ہوا پھول بنے گی!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حکومت پاکستان معذرت خواہانہ رویہ ترک کرکے مسئلہ کشمیر پر جارحانہ انداز اپنائے:بیرسٹر سلطان
سلائو :آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورم پر جارحانہ انداز میں اٹھائیں گے اس وقت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی جو لہر جاری ہے اس پر انٹرنیشنل کمیونٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ہم پاکستان کی حکومت سے بھی کہیں گے کہ وہ معذرت خواہنا رویہ ترک کرکے مسئلہ کشمیر پر جارحانہ انداز اپنائے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو وزیر اعظم پاکستان اپنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تقریرمیں بھرپور اندازمیں اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں سلائو میں پی ٹی آئی کے رہنماء راجہ یسین الیاس کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عشائیہ تقریب سے پی ٹی آئی برطانیہ کے مرکزی رہنمائوںزاہد احمد،انوارالحق، مسز سفینہ، حافظ طارق، چوہدری ماجد اسماعیل، چوہدری حکمداد، چوہدری شعبان، چوہدری بشارت چوہدری تنویر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ یہ میرا دورہء بنیادی طور پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اوورسئیز میں کشمیرپی ٹی آئی کو منظم کرنے کے لئے بھی ہے کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق جس طرح کشمیری جسطرح آزاد کشمیر میں کشمیری عوام نے ان پر اعتماد کیا ہے اسی طرح اوورسیز میں بھی کشمیری ان پر اعتماد کریں تاکہ یہاں پر اوورسیئز کشمیریوں کے مسائل بھی حل کیے جا سکے کیونکہ پی ٹی آئی وہ واحدجماعت ہے جو اندرون ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک آباد اوورسیئسزکشمیریوں کے مسائل کا حل چاہتی ہے۔