مقبول خبریں
سیاسی ،سماجی کمیونٹی شخصیت بابو لالہ علی اصغر کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے میٹنگ کا انعقاد
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کا کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم کا آغاز ،10ستمبر کو پیش کی جائیگی
کافر کو جو مل جائے وہ کشمیر نہیں ہے!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان ایک نظریاتی ملک،اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے لئے ایک عظیم تحفہ ہے: سنیٹررحمان ملک
سلائو:پیپلز پارٹی سلائو کے سابق صدر چوہدری شفقت ببلی نے پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن یوتھ اینڈ کمیونٹی سنٹر سلائو میں یوم آزادی پاکستان کے حوالہ سے ایک جلسہ کا اہتمام کیا،تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا،مہمان خصوصی سابقہ وزیر داخلہ سنیٹر ڈاکٹر رحمان ملک نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے،قائد اعظم،علامہ اقبال اور ان کے ساتھیوں کی انتھک محنت اور جدو جہد کے نتیجہ میں پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا،اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے لئے یہ ایک عظیم تحفہ ہے۔اب ہم سب مل کر اپنے پیارے وطن کی حفاظت کرنی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی افواج جس ہمت اور حوصلہ کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہے وہ مبارک باد کی مستحق ہے،پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہے ایک سپاہی سے لے کر اعلیٰ افسر تک سب ملک کی سلامتی کیلئے لڑ رہے ہیں،ہم پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،ڈاکٹر رحمان ملک نے کہا کہ دنیا میں امن کیلئے داعش اور ان کے ہم خیال گروپوں کا فوری خاتمہ بہت ضروری ہے یہ پوری دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہیں،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں اور سب مل کر جماعت کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما حسن بخاری نے کہا کہ پاکستان ہماری جان ہے،قائد اعظم ایک عظیم لیڈر تھے جنہوں نے مسلمانوں کیلئے ایک الگ ریاست کے قیام کیلئے دن رات محنت کی اور دنیا کے نقشے پر پاکستان کا نام شامل کیا،پاکستان کے مسائل کا حل یہی ہے کہ تمام سیاسی قیادت مل کر کام کرے،حسن بخاری نے جلسہ کے انعقاد پر انتظامیہ کے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا،میزبان چوہدری شفقت ببلی نے مہمانوں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ وطن کی عزت و وقار کیلئے ہم پر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں،انہوں نے جماعت کے سینئر رہنمائوں اور کارکنوں کے درمیان رابطہ کو مضبوط بنانے پر زور دیا،جلسہ سے دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا،حاضرین کی بہت بڑی تعداد جلسہ میں موجود تھی۔