مقبول خبریں
سیاسی ،سماجی کمیونٹی شخصیت بابو لالہ علی اصغر کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے میٹنگ کا انعقاد
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کا کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم کا آغاز ،10ستمبر کو پیش کی جائیگی
کافر کو جو مل جائے وہ کشمیر نہیں ہے!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیز پاکستانی اپنے علاقوں میں صاف پانی مہیا کرنے کے اقدامات کریں:چوہدری زمرد یعقوب
آکسفورڈ:اوورسیز پاکستانی اپنے علاقوں میں صاف پانی مہیا کرنے کے اقدامات کریں تاکہ سرکاری ہسپتالوں میں چالیس فیصد مریضوں کا بوچھ کم کیا جا سکے،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے مرکزی رہنما اور سابق تحصیل ناظم چوہدری زمرد یعقوب نے آکسفورڈ میں کیا،مقامی سماجی شخصیت چوہدری محمد ضمیر کی جانب سے دیئے جانے والے استقبالیہ میں پروفیسر منظور حسین اور چوہدری طالب حسین نے بھی اظہار خیال کیا،چوہدری زمرد یعقوب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کا تاریخی کردار ہے،پاکستان کے ہسپتالوں پر ایسے مریضوں کا بے حد دبائو ہے جن میں مرض کا براہ راست تعلق غیر معیاری پانی سے ہے اگر اوورسیز پاکستانی اپنے اپنے علاقوں میں واٹر فلٹر کا نظام لگوانے میں بھی کردار ادا کریں تو اس سے نا صرف لاکھوں پاکستانیوں کو صاف پانی میسر آگے گا بلکہ اہل وطن میں پانی سے متعلقہ جان لیوا بیماریوں کی شرح میں بھی کمی ہو گی پروفیسر منظور حسین کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر سہولت کیلئے حکومت کی جانب دیکھنے کی بجائے اپنی مدد آپ کے تحت عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جب کہ حکومتی سطح ہر ایسے رضا کارانہ پروجیکٹس کی حوصلہ افزائی بھی ہونی چاہئے،چوہدری طالب حسین نے کہا کہ ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر ملک کی ترقی و خوشحالی میں سرگرم عمل ہونا چاہئے،صحت تعلیم اور روزگار جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے ہم وطنوں کی مدد کرنا ہمارا دینی اور ملی فریضہ ہے،چوہدری ضمیر حسین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا عزم بھی کیا کہ اپنے علاقہ کے عوام کی خوشحالی کیلئے وہ تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔