مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
اتحادی اقوام نے پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کاخاطر خواہ صلہ نہیں دیا: واجد شمس الحسن
مانچسٹر... پاکستان ہائی کمشنر سید واجد شمس الحسن نے کہا ہے کہ برطانیہ کی لوکل کونسلوں، پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز میں قومی دھارے میں شامل ہوکر نمائندگی حاصل کی ہے اور بڑی تعداد میں لارڈ میئرز اور میئرزمنتخب ہوکر نمایاں مقام بنایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن، سابقہ لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر افضل خان اور پاکستان سفارتکار قونصل جنرل احسان اللہ باٹھ کو ان کی کمیونٹی خدمات پر سند وشیلڈ دینے کی ایشین کمیونٹی ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی طرف سے خصوصی تقریب کے موقع پر کیا۔ ہائی کمشنر سید واجد شمس الحسن نے کہا کہ پاکستان اس وقت پوری دنیا کی دہشت گردوں سے حفاظت کے لئے انوکھی جنگ میں مصروف ہے اوریورپی سولائز دنیا کے تحفظ کے لئے پچاس ہزار سول اور فوجی جوانوں، بوڑھوں، عورتوں، بچوں کی جانیں قربان کرکے ثابت قدم اور دہشت گردی سے نبردآزما ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ بات بڑے دکھ سے کہنے پڑتی ہے کہ اتحادی اقوام نے پاکستان کی ان بے پناہ جانی مالی قربانیوں کو خاطر خواہ صلہ نہیں دیا۔ تاہم اس وقت حکومت پاکستان ان دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ اور ہر قسم کی بے انصافیوں کے خاتمہ کا عزم کئے ہوئے ہے۔ ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے بہت بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے تاہم متاثرین کی مدد کے لئے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ اس موقع پر لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن نے کہا کہ پاکستان دنیا کے لئے اہم ملک ہے اسکی ترقی خوشحالی سے یورپ اور برطانیہ میں رہنے والے لاکھوں پاکستانیوں کونہیں بلکہ برطانیہ اور یورپی باشندوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ سابق لارڈ میئر اور یورپی امیدوار کونسلر افضل خان نے کہا کہ سید واجد شمس الحسن نے اپنی اعلیٰ سفارت کاری کے ساتھ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں بے پناہ گرمجوشی اور دوستانہ ماحول بنانے میں مدد دی ہے۔ ہائی کمشنر نے لارڈ میئرنعیم الحسن، سابق لارڈ میئر افضل خان اور قونصل جنرل کو سند اور شیلڈ پیش کیں اور ان کی عوامی کمیونٹی خدمات کی تفصیلات بیان کیں۔