مقبول خبریں
روٹری کلب کے راہنما ڈاکٹر سہیل قریشی کے اعزاز میں سماجی کمیونٹی شخصیت چوہدری محمود کا استقبالیہ
پاکستان سے آئے وکلا کے اعزاز میں ورلڈ وائیڈ سالیسٹرز کے ڈائیریکٹر محمد اشفاق کا استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کا کنزرویٹو پارٹی لیڈر شپ کیلئے وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ کی حمایت کا اعلان
بے نظیر بھٹو: چراغ بجھ گیا لیکن روشنی زندہ ہے
پکچرگیلری
Advertisement
اختلافات بھلا کر جدوجہد سے ایک مضبوط آواز پارلیمنٹ میں پہنچانے کی ضرورت ہے: عمران حسین
بریڈفورڈ ... بریڈ فورڈ ایسٹ سے لیبر پارٹی کے پارلیمانی امیدوار کونسلر عمران حسین نے انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کے مسلمانوں کے لئے یہ وقت اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کا ہے کیونکہ ہمارے لئے مسائل سنگین سے سنگین تر کئے جا رہے ہیں۔ ایسے قوانین بناتے جا رہے ہیں جو ہماری کمیونٹی کے لئے مزید پریشانی کا باعث بن رہے ہیں ایسے وقت میں ہمیں اپنے سارے اختلافات بھلا کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے اور ایک مضبوط آواز کو پارلیمنٹ میں پہنچانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بریڈ فورڈ کی تاریخ کا یہ اہم ترین الیکشن ہے۔ کمیونٹی کے لئے ایک امتحان اور چیلنج ہے اور اسے چیلنج سمجھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے ایک بار پھر زور دیا کہ مغرب کو دہرا معیار ترک کرتے ہوئے، اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی بھی پیغمبر کی توہین نہیں ہونی چاہئے۔ تقریب سے سابق لارڈ میئر کونسلر غضنفر خالق، بابو مشتاق اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ہمارا اپنا ملک ہے ہماری چار نسلیں یہاں پروان چڑھ چکی اس لئے ہمیں مثبت طرز عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔ تقریب میں خواجہ وحید، اے ڈی انجم، راجہ ادریس، لطیف بھٹی، کونسلر شفیق، ساجد، عبدالاسلام اور دیگر نے بھی شرکت کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ عمران حسین کو کامیاب کروائیں گے۔