مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
مسئلہ کشمیر پربحث کیلئے ڈیبی ابراھم کیطرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں تحریک پیش
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
چین میں معلومات کےغیرقانونی حصول اورفراہمی پر برطانوی شخص اور اسکی اہلیہ گرفتار
شنگھائی ...چین میں ایک برطانوی شخص اور اُن کی امریکی اہلیہ پر چینی باشندوں سے متعلق ذاتی معلومات کے غیر قانونی حصول اور فراہمی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پیٹر ہمفری اور ینزینگ یو کو جولائی میں گرفتار کیا گیا تھا اور یہ کارروائی بظاہر برطانوی دوا ساز کمپنی گلیکسو سمتھ کلائن (جی ایس کے) کی جانب سے مبینہ رشوت ستانی سے متعلق چین کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی۔ ان گرفتاریوں کی وضاحت کرتے ہوئے حکام نے منگل کو کہا کہ دونوں نجی تفتیش کاروں نے چینی باشندوں کی جائیداد سمیت سفری اور ذاتی معلومات حاصل کیں۔ حکام نے بتایا کہ یہ معلومات مختلف کمپنیوں کو مہنگے داموں بیچی گئیں۔ دونوں شخصیات چائینا وائیز لیمٹڈ نامی کمپنی چلا رہے تھے، جس نے جی ایس کے سمیت مختلف کمپنیوں کے ساتھ کام کیا۔ چین کے سرکاری میڈیا نے اس بات پر کوئی تذکرہ نہیں کیا۔ خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق ہمفری خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے ساتھ بطور صحافی کام کر چکا ہے، جب کہ یو ’’نے کچھ بھی پوشیدہ رکھے بغیر جرم کا اعتراف کر لیا ہے‘‘۔ امریکی اور برطانوی حکام نے فوری طور پر کسی ردِ عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔