مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزادی رائے کا حق ہر شخص کو ہے مگر کسی کی تضحیک قابل قبول نہیں،ملک رحمت اعوان،راجہ نجابت
بریڈ فورڈ:فرانسیسی میگزین میں پیغمبر اسلام کے خاکوں کے خلاف برطانوی مسلمانوں کے جذبات سے حکومت اور پارلیمنٹ کو آگاہ کروں گا،آزادی رائے کا حق ہر شخص کو ہے مگر کسی کی تضحیک قابل قبول نہیں،مسلمانوں کے دونوں عالمی مسائل کشمیر اور فلسطین کے حق میں اپنی جدو جہد جاری رکھوں گا،بریڈ فورڈ میں25جنوری بروز اتوار مسلمان رہنمائوں ،کونسلروں اور ممبران پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر پر امن احتجاج کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا،تحریک تحفظ ناموس رسالت کے عہدیداران مقامی تنظیموں سے رابطے کریں گے،بریڈ فورڈ ایسٹ کے ممبر پارلیمنٹ ڈیوڈ وارڈ کی طرف سے بھرپور معاونت کی یقین دہانی۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز تحریک تحفظ ناموس رسالت نارتھ آف انگلینڈ کے رہنمائوں ملک رحمت اعوان،حاجی محبوب حسین،حاجی محمد بشیر مغل،حاجی دائود اقبال،چوہدری اعجاز،چوہدری محمد منظور،رانا ذوالفقار علی،جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،بریڈ فورڈ مسلم وومن فورم کی چیئر پرسن صبیحہ خان،کلثوم اختر،جمعیت تبلیغ الاسلام بارکر اینڈ کے چیئرمین ملک محمد فاروق،سیکرٹری حاجی کرامت حسین کے علاوہ دیگر رہنمائوں نے ڈیوڈ لارڈ ایم پی سے انکے دفتر میں ملاقات کر کے بریڈ فورڈ کے مسلمانوں کے جذبات سے آگاہ کرتے ہوئے فرانسیسی میگزین کے رویے اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برٹش مسلمان ایک پر امن مذہب کے پیر و کار ہیں مگر اس میگزین جیسے دیگر لوگ مذہبی اکابرین کے خلاف ہزرہ سرائی کر کے یورپ اور برطانیہ میں نسلی اور مذہبی منافرت پھیلا رہے ہیں،جس کا برطانوی حکومت اور ہمارے ممبران پارلیمنٹ کو نوٹس لینا چاہئے،انہوں نے ڈیوڈ وارڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ دیگر ارکان کے ساتھ مل کر برطانوی پارلیمنٹ میں اس مسئلے کو اٹھائیں اور ایسے میگزین اور لوگوں پر پابندی لگوائیں جو آزادی رائے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں،بریڈ فورڈ کے ان شہریوں نے کہا کہ وہ آزادی رائے کے اظہار کی قدر کرتے ہیں مگر دوسروں کے جذبات سے کھیلنا مذہبی منافرت اور بد امنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،بریڈ فورڈ ایسٹ کے لبرل ڈیمو کریٹک ممبر پارلیمنٹ ڈیوڈ وارڈ نے کہا کہ وہ اس شہر کی تمام آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں اور انکی خواہش ہے کہ لوگ اس ملک اور شہر کی بہتری کیلئے مل جل کر رہیں اور اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں مگر اس طرح کی مذہبی منافرت سے لوگوں میں جو اشتعال پیدا ہو رہا ہے اس پر قابو پانے کیلئے وہ پارلیمنٹ اور حکومت کے متعلقہ لوگوں تک آواز بھی پہنچائیں گے اور یہاں کے عوام کے ساتھ مل کر جو بھی لائحہ عمل طے ہو گا اس میں شامل ہو کر اپنے حلقے کے عوام کی ہر سطح پر نمائندگی کریں گے، اس موقع پر ملک رحمت اعوان،حاجی محمد بشیر مغل،راجہ نجابت حسین اور صبیحہ خان نے کہا کہ اگلا عوامی اجلاس کارمنڈ کمیونٹی سنٹر میں اتوار25جنوری کو بعد نماز ظہر1:30PMہو گا جس میں ایک ایسا پروگرام ترتیب دیا جائے گا جس کے مطابق نارتھ آف انگلینڈ کے ممبران پارلیمنٹ اور کونسلروں کو ساتھ ملا کر برطانوی پارلیمنٹ اور حکومت تک جذبات پہنچانے کیلئے بھی دیگر تنظیموں اور رہنمائوں کو بھی اس تحریک میں شامل کیا جائے گا جس کیلئے تحریک تحفظ ناموس رسالت کے عہدیدار شہر شہر جائیں گے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر