مقبول خبریں
او پی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد کا صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
ہم دھرنوں کے باوجود عوام کی توقعات پر پورا اترے ہیں:میاں نواز شریف
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
چین کی لائٹ انجینئرنگ صنعتوں کی منتقلی سے ڈھائی کروڑ ملازمتیں پیدا ہونگی:وزیر داخلہ
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی،مزید 3بے گناہ شہید
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
صدر نارتھ زون ضمیر احمد کی زیرصدارت نیل مسجد (یوکے آئی ایم) میں نورانی محفل کا انعقاد
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
روحانی محافل سے لوگوں کے دلوں میں اسلام کی شمع موجزن رہتی ہے: پیر محمد نقیب الرحمن
سلاؤ ... دربار عالیہ عیدگاہ شریف راولپنڈی کے سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا ہے کہ میلاد شریف کی محافل منعقد کرانے سے دیار غیر میں مقیم مسلمانوں ایک دوسرے کے قریب ہوتے ہیں اور انہیں اپنے بزرگوں سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ وہ یوکے اور یورپ کے ڈیڑھ ماہ کے دورے پرسلاؤ کی ڈائمنڈ روڈ جامع مسجد میں منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ پیر محمد نقیب الرحمن برطانیہ کے بڑے چھوٹے شہروں میں اجتماعات سے خطاب اور مریدوں سے ملاقاتوں کے بعد 26 ستمبر سے دو اکتوبر تک دوسرے یورپی ممالک میں جائیں گے۔ پیر نقیب الرحمن نے سلاؤ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو جائیں اور اسلام کی سربلندی کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ روحانی محافل منعقد کرانے سے لوگوں کے دلوں میں اسلام کی شمع موجزن رہتی ہے اور وہ رسول کریم کے بہت قریب رہتے ہیں۔ اس موقع پر پیر صاحب کے صاحبزادے محمد حسیب الرحمن، سید الطاف شاہ، قاری سلیم شہزاد، سیف علی نقشبندی، خطیب الرحمن راحیل رشید، شہزاد یٰسین اور دیگر نے نعتیں پیش کیں۔