مقبول خبریں
یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہیئرنگ کا فیصلہ
بیسٹ وے گروپ کے سربراہ سرانور پرویز کی جانب سے کمیونٹی رہنمائوں کے اعزاز میں استقبالیہ
نبوت بھی اﷲ کی عطا ہے اور صحابیت بھی، نبوت بھی ختم ہے اور صحابیت بھی: ڈاکٹر خالد محمود
ملک دشمن عناصر دہشتگردی کے ذریعے پاکستان میں الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں:عمران خان
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج نے نوجوان کا سر تن سے جدا کر دیا ،احتجاج،جھڑپیں
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
مسئلہ کشمیر پرقوم کا نکتہ نظر اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت
نیا موسم تمہارا منتظر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
پکچرگیلری
Advertisement
عورتیں زندگی کے ہر شعبہ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں جسکی ستائش ضروری ہے: گورڈن برٹ وسل
برنلے ... عورتیں معاشرے کا اہم ستون ہیں اور ہر شعبہ ہائے زندگی میں ان کی اہمیت اور افادیت مرکزی اہمیت کی حامل ہے اسی سوچ اور فلسفے کو مد نظر رکھتے ہوئے برنلے ٹائون میں ہر جمعرات کو عورتوں کے مسائل سے آگاہی کیلئے سرجری کا خصوصی اہتمام کیا ہے ان خیالات کا اظہار گورڈن برٹ وسل ایم پی نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ ان کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ ایشیائی عورتیں بھی اتنا ہی اہم کردار ادا کریں جتنا مرد حضرات کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ انکی خوش قسمتی ہے کہ وہ ایک ایسے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں پر ایشین کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد رہائش پذیر ہے،آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ جمعرات کو صرف عورتوں کیلئے مخصوص سرجری کے مثبت نتائج برآمد ہونگے اور ہفتے کے دن خواتین و حضرات کیلئے سرجری ہو گی اور وہ کمیونٹی کی خدمات کیلئے ہمہ تن مصروف عمل ہیں،عبدالرئوف بیگ نے کہا ممبر آف پارلیمنٹ گولڈن سے جب بھی رابطہ کیا جائے تو بآسانی ان سے ملا جا سکتا ہے انکی خوبی ہے کہ وہ ایک حقیقی عوامی رہنما ہیں ہم ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ عورتوں کی مخصوص سرجری سے ہماری خواتین فائدہ اٹھا سکیں گی،اس موقع پر ممبر آف پارلیمنٹ ونسٹ کیبل کے ایڈ وائزر سید اعجاز حسین شاہ،میاں وحید احمد،سید افتخار کاظمی،میاں سعد وحید،محمد ادریس اور کمیونٹی کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)