مقبول خبریں
حضرت عثمان غنی ؓ نے دین اسلام کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا: علامہ ظفر محمود فراشوی
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس،ممبران برطانوی و یورپی پارلیمنٹ کی شرکت
وہ جو آنکھ تھی وہ اجڑ گئی ،وہ جو خواب تھے وہ بکھر گئے
پکچرگیلری
Advertisement
منکرین ختم نبوت اسلام کی تعلیمات کو منفی انداز میں پیش کرکے گمراہی پھیلارہے ہیں: علمائے اہلسنت
لوٹن ...جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں منعقدہ عالمی تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا ہے کہ منکرین ختم نبوت کے متعلق امت مسلمہ کا یہ اجتماعی عقیدہ ہے کہ اس گروہ کا اسلام کی تعلیمات اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں بلکہ منکرین ختم نبوت اسلام کی تعلیمات کو منفی انداز میں پیش کرکے گمراہی اور صرف اسلام ہی نہیں دیگر مذاہب اور تمام الہامی کتابوں کے حوالے سے خرافات پھیلارہے ہیں اور برطانیہ اور یورپ کی حکومتوں پر لوٹن میں ہزاروں مسلمانوں کا یہ اجتماع اور مرکزی جماعت اہلسنت سے متعلق علماء ومشائخ اور پیران کرام یہ زور دیتے ہیں کہ اس گروہ کو قطعی طورپر مسلمانوں کا سٹیٹس نہ دیاجائے اس سے دنیا کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔مرکزی جماعت اہلسنت یو کے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے بانی وسرپرست اعلی ڈاکٹر سید عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ منکرختم نبوت کی خود اپنی تصانیف اس کو دائرہ اسلام سے خارج کرنے اور ایک جھوٹے نبی کے لئے کافی ہیں۔ پیر سید ریاض حسین شاہ نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خبردار کرنا چاہتے ہیں اکبر کے دور کی طرح اب پھر ایک نیا دین تخلیق کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔انہوں نے تجویز کیا کہ نوجوان نسل کو اپنے دین پر قائم رکھنے کے لئے سرپرست اعلی مرکزی جماعت اہلسنت ڈاکٹر عبدالقادر گیلانی خصوصی ورکشاپوں کا اہتمام کریں، صرف ایک کانفرنس کافی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی کانفرنس میں شرکت گناہوں سے بخشش کا ذریعہ ہے ، انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے اور عشق محمد امت مسلمہ کے دل اور جسم میں رچا بسا ہوا ہے ناموس رسالت پر مسلمان اپنا سب کچھ نچھاورکرنے کے لئے ہر لمحہ تیار رہتے ہیں۔ تقریب سے مرکزی جماعت اہلسنت کے صدر پروفیسر علامہ احمد حسن ترمذی نے سپاسنامہ پیش کیا جبکہ جنرل سیکریٹری علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نی نظامت کے فرائض انجام دیے۔ مفتی عبدالرسول منصور نے کہا کہ ختم نبوت اور امکان نبوت جمع نہیں ہو سکتیں کہ جس طرح حرکت اور سکون اکٹھے نہیں ہوسکتے کہ جب ختم نبوت موجود ہے توپھرختم نبوت کے ہوتے ہوئے امکان نبوت ممکن نہیں۔خطیب اہل بیت سابق صدر مرکزی جماعت اہلسنت یو کے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ علامہ صاحبزادہ سید مزمل حسین ، قاضی ضیاء المصطفی ، صاحبزادہ مظہر گیلانی، مولانا عمر، مولانا عبدالرحمن نقشبندی، حافظ عنایت علی، پروفیسر مسعو اختر ہزاروی، حافظ شیر افضل، شیخ یزوانی مصباحی سمیت متعدد علماء کرام اپنے خطابات میں واضح کہا ہے کہ نبوت ورسالت کا سلسلہ آپؐ پر ختم ہوچکا ہے، آپ کے بعد جو بھی نبوت کا دعوی کرتا ہے وہ اسلام سے خارج ہے۔