مقبول خبریں
پاکستانی و کشمیری برطانوی شہریوں کا تمام شعبہ جات میں نمایاں مقام باعث فخر ہے:افضل خان
عمران خان خود اپنی پارٹی کیلئے باعثِ شرمندگی ہے : ڈاکٹر اشرف ،ملک ریاض،شاکرقریشی
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
وزارتِ عظمیٰ کے بعد نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی فارغ
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
عمران خان مارگریٹ اور میں
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کشمیریوں کی حق راہے دہی کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا،وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کا قوم سے خطاب
سلاؤ( رپورٹ شعیب نازش )کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے وزیر اعظم پاکستان وصدر پاکستان مسلم لیگ (ن )میاں محمد نواز شریف نے سوموار کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا، جون میں بحیثیت وزیر اعظم اپنا منصب سنبھالنے کے بعد یہ قوم سے پہلا خطاب تھا ،اُنھوں نے کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور مسئلہ کشمیر ہمارا قومی مسئلہ ہے ،پاکستان کشمیریوں کی حق راہے دہی کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا،میاں محمد نواز شریف نے کہا میری ہمیشہ خوائیش رہی ہے کہ دونوں ممالک کے اچھے تعلقات ہوں ، دونوں ملک ہندوستان اور پاکستان جنگ اور اسلحہ کی دوڑ کی بجائے عوامی مسائل کی بہتری کیلئے اپنی توانیائیاں خرچ کرے، وزیر اعظم پاکستان نے کہا ہندوستان سے ایک اچھے ہمسایے کی طرح کے تعلقات کے خواہاں ہیں ، مذاکرات سے مسائل کا حل ممکن بنایا جاسکتا ہے، کشمیری شہداء کے پاک خون کے بدلے میں کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی،حالیہ الیکشن میں قوم نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اس پر شکر گزار ہوں ،ہماری مسلح افواج ملک کی حفاظت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں ،دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا ، مذاکرات یا فوج کُشی ہر طریقہ استعمال کیا جائے گا،دیگر اہم بحرانوں کے ساتھ بجلی کے بحران اگلے چند سالوں میں مکمل خاتمہ کردیا جائے گا پاکستان مسلم لیگ (ن) لندن أفس سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف لی کشمیر پالیسی کی مکمل وضاحت کی گئی ۔