مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حلقہ سماہنی میں عوام کی بنیادی سہولتوں کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، چوہدری علی شان سونی
اولڈہم:وزیر مال آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر چوہدری علی شان سونی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت محدود وسائل کے باوجود آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے اور اپنی مدت ختم ہونے سے قبل عوام سے کئے ہوئے تمام وعدہ پورے کر دیں گے،اولڈہم میں چوہدری محمد ادریس کی رہائش گاہ پر حلقہ سماہنی و دیگر علاقوں سے آنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری علی شان نے کہا کہ حلقہ سماہنی میں عوام کی بنیادی سہولتوں کو دہلیز تک پہنچانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں،حلقہ بھر میں سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جبکہ ہر جگہ پختہ سڑکوں کے جال بچھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بیر گلی سماہنی سڑک پر اگلے برس کام شروع ہو جائیگا اور اس اہم شاہراہ کو نہ صرف بہتر انداز میں پختہ بنایا جائے گا بلکہ اس کی چوڑائی ڈبل کر دی جائے گی انہوں نے بتایا کہ بھمبر سے جنڈی چونترہ سڑک کا کام اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے،بیلہ پل بھی جلد مکمل ہو رہا ہے جبکہ پل پونا کی جگہ متبادل پل تعمیر ہو گا،چوہدری علی شان نے کہا ہے کہ یونین کونسل ڈل کھنبا کی محرومیوں کو ختم کر دیا گیا ہے،وہاں سڑکوں کے جال بچھ گئے ہیں اور آئندہ برس تک مزید ترقیاتی کام شروع ہونگے اسی طرح یونین کونسل پونا میں کئی سڑکوں کو پختہ کیا جائے گا،انہوں نے واضع کیا کہ کسی علاقے سے امتیاذی سلوک نہیں ہو گا انہوں نے کہا وزیر اعظم آزاد کشمیر ذاتی طور پر حلقہ سماہنی کی تعمیر و ترقی میں دلچسپی رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر یقین رکھتی ہے اور ہم سر زمین برطانیہ میں شہدا کشمیر کانفرنس کا انعقاد کر کے کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں گے۔ اور اس میں چیئرمین بلاول بھٹو کا خطاب تاریخی نوعیت کا ہو گا اور انکی تقریر کا مرکزی نقطہ نظر مسئلہ کشمیر ہو گا،انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ ملی جذبہ کے تحت15نومبر کو برمنگھم کے جلسے میں شریک ہوں اس موقع پر موجود وفد نے بھرپور طریقے سے شہدا کشمیر کانفرنس میں شرکت کا اعادہ کیا۔بیورو رپورٹ :فیاض بشیر