مقبول خبریں
یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہیئرنگ کا فیصلہ
بیسٹ وے گروپ کے سربراہ سرانور پرویز کی جانب سے کمیونٹی رہنمائوں کے اعزاز میں استقبالیہ
نبوت بھی اﷲ کی عطا ہے اور صحابیت بھی، نبوت بھی ختم ہے اور صحابیت بھی: ڈاکٹر خالد محمود
ملک دشمن عناصر دہشتگردی کے ذریعے پاکستان میں الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں:عمران خان
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج نے نوجوان کا سر تن سے جدا کر دیا ،احتجاج،جھڑپیں
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
مسئلہ کشمیر پرقوم کا نکتہ نظر اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت
نیا موسم تمہارا منتظر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کی جانب سے دھرنا جاری رکھنے کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد
مانچسٹر:ہم اپنے مقصد نیا پاکستان بنانے کے قریب ہیں اور جو قوتیں یہ سمجھتی ہیں کہ دھرنا دم توڑ چکا ہے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اور یہ سب کچھ بیرون ملک ممالک بسنے والے پاکستانیوں کی مالی اور اخلاقی تعاون کی وجہ سے ممکن ہوا،اب ہم کو دھرنے جاری رکھنے کیلئے رقم کی اشد ضرورت ہے اور میری درخواست ہے کہ اس سلسلے میں آپ سب لوگ بھرپور مالی معاونت کریں تاکہ خطہ کے اندر تبدیلی لا کر روایتی سیاستدانوں سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے،یہ پیغام تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین عمران خان نے تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے منعقدہ ایک فنڈ ریزنگ کے موقع پر پہنچایا،انہوں نے مزید کہ کہ30نومبر کو اسلام آباد میں تاریخی دھرنا ہو گا ہم میاں نواز شریف کی استعفیٰ کے بغیر دھرنا ختم نہیں کریں گے کیونکہ ہمارا موقف ہے کہ عام انتخابات میں منظم طریقے سے ایک مخصوص طبقے کو جتوا کر اقتدار میں لانے کیلئے ریٹرننگ آفیسر کے ذریعے اور ریٹائرڈ چیف جسٹس افتخار چوہدری کے ذریعے تاریخی دھاندلی کی گئی،اس تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نائب صدر نارتھ ویسٹ ریجن ڈاکٹر عبدالباسط اور وویمن ونگ کی صدر اور متحرک خاتون عظمیٰ ملک نے مشترکہ طور پر سر انجام دیئے،تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولؐ بری تحریک انصاف کے رکن سلیمان باٹھ نے پیش کی،اس کے بعد ملی نغمہ انوار الحق اور فرحان علی شاہ نے ہارمونیم بجا کر نغمہ پیش کیا،تحریک انصاف نارتھ ویسٹ کے صدر باسط شاہ مشوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ1947کو قائد اعظم نے علامہ اقبال کے خواب کو عملی جامہ پہناتے ہوئے پاکستان کی بنیاد رکھی انکے وصال کے بعد آج تک پاکستان ترقی کرنے کی بجائے تنزلی کی طرف چلا گیا اسکی وجہ جاگیر دارانہ اور سرمایہ دارانہ کے ساتھ آمرانہ نظام ہے جس نے غریب کو غریب تر اور امیر کو امیر ترین بنا دیا ہے آج پھر ایک مرد مجاہد نے پاکستان کی بگڑی ہوئی صورتحال اور ملک کے اندر بنیادی تبدیلیاں لانے کا علم بلند کرتے ہوئے ظلم کے نظام کے آگے ڈٹ گیا ہے،ہمارے چیئرمین عمران خان بے باک،نڈر اور بہادر رہنما ہیں ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے کہ ہم سب مل کر انکی ہر قسم کی مدد کریں تاکہ نیا پاکستان بنانے کا خواب پایہ تکمیل کو پہنچے،آخر میں انہوں نے تحریک انصاف برطانیہ کے رہنمائوں اور کارکنان کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے فنڈ ریزنگ اور یوم اقبال کے دن کو منانے کیلئے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔ تحریک انصاف نارتھ ویسٹ کے سیکرٹری جنرل عبدالحفیظ انجم نے جماعت کے ڈھانچے پر روشنی ڈالی،پروفیسر عبدالمجید نے کہا کہ عمران خان ظلم کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئے ہیں انکی نیت صاف ہے فتح بھی انکے قدم چومے گی کیونکہ وہ شر پسند قوتوں کے آگے کھڑے ہو گئے ہیں وویمن ونگ کی ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری حمیرہ افضل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے عورتوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر کے اپنی ذہنیت کی پہچان کروا دی ہے تحریک انصاف کے مرکزی اور بانی رہنما عامر چشتی نے کہا کہ انڈیا لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کر رہا ہے لیکن ان کو جان لینا چاہئے ہماری قوم بہادر غیرت مند ہے اور جب بھی ضرورت پڑی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی،بھارتی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے فنڈ ریزنگ اور یوم اقبال کے موقع پر مرکزی رہنما صاحبزادہ جہانگیر خصوصی طور پر لندن سے شریک ہوئے اور مرکزی رہنما آصف خان پچاس دن دھرنے میں گزارنے کے بعد ایئر پورٹ سے سیدھے مقامی ہال پہنچے اور دھرنوں کی اندرونی کہانی حاضرین تک پہنچائی،ٹی وی کے مشہور آرٹسٹ اور ڈرامہ پروڈیوسر زبیر عالم نے بھی شرکت کی،فہد چٹھ،خواجہ شمس الحق اور سلیمان باٹھ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا،اس تقریب میں تحریک انصاف نارتھ ویسٹ کے انفارمیشن سیکرٹری ذیشان محبوب،حاجی عبدالرفیق،سید نوید شاہ،فراز ملک،محمد اسحاق،منور نیازی،عدنان طارق،ملک عبدالرحمن،راجہ اعظم،وسیم خان،حاجی غلام رسول،نوید بھٹی،عمران خان،خالد چوہدری،یوتھ ونگ کے متحرک رہنما چوہدری محمد یاسر،ڈاکٹر فاریہ خان ،مسز شاہ،ڈاکٹر نوید احمد خان،ڈاکٹر احسان جاوید،ماریہ احمد،محمد وسیم،الطاف ندیم کے علاوہ وارنگٹن کونسل کے کونسلر اور تحریک انصاف کے رہنما فیصل رشید نے بھی شرکت کی اور اس تقریب کو کامیاب کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا،آخر میں ئفل ٹکٹ کی قرعہ اندازی اور کرکٹ بیٹ جن پر عمران خان کے دستخط تھے اور اشیاء کی نیلامی کی گئی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر