مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہماری حکومت بیرون ملک مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے عالمی سطح پر بھرپور مہم چلائے گی ،چوہدری عبدالمجید
مانچسٹر:وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے اوورسیز کشمیریوں کے جذبہ حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور انکی حکومت بیرون ملک مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے عالمی سطح پر بھرپور مہم چلائے گی جبکہ بیرون ملک متحرک کشمیری تنظیموں اور ممبران برطانوی و یورپی پارلیمنٹ اور کونسلروں کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کرتے ہوئے ہر ایوان میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کیلئے منظم پروگرام لے کر آگے بڑھیں گے،وزیر اعظم آزاد کشمیر نے برطانیہ کے مختصر دورے کے بعد وطن روانگی سے قبل ایئر پورٹ پر کشمیری رہنمائوں اور اپنے حلقے کے عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشیر خواجہ حکیم الرحمن،تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، سابق پریس سیکرٹری محمد رشید چوہدری،وائس چیئرمین امجد حسین مغل،یارکشائر کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم،تحریک تحفظ ناموس رسالت کے چیئرمین ملک رحمت اعوان،حاجی محبوب حسین،محمد بشیر مغل،خالد محمود خالق،میاں مقبول احمد،چوہدری عباس،وزیر اعظم کے صاحبزادوں اور قریبی رشتے داروں کے علاوہ متعدد سیاسی کارکن بھی اس موقع پر موجود تھے،وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بیس کیمپ کی حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور بیرون ملک مسئلہ کشمیر کو سفارتی محاذ پر متحرک کشمیری تنظیموں کو نہ صرف اخلاقی طور پر معاونت مہیا کریگی بلکہ ہماری حکومت تمام کشمیریوں اور پاکستانیوں کو کشمیری تحریک کے سفیر سمجھتی ہے اور آئندہ چند ماہ میں ہم بیرون ملک کشمیریوں سے مل کر بھارت کے عزائم کو بے نقاب کریں گے،جونہی بھارتی حکومت کے اقتدار میں آنے سے نظر آ رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ کنٹرول لائن پر مسلسل فائرنگ اور بھارتی قیادت کی طرف سے آزاد کشمیر پر دعوئوں کے خلاف رائے عامہ کوہموار کرنے کیلئے برٹش اوریورپی کشمیری اپنا کردار ادا کریں اور ہر ایوان میں آواز بلند کریں کیونکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کی نظریں ہم پر لگی ہوئی ہیں اور ہم اپنے مظلوم عوام کو نہ توتنہا چھوڑیں گے اورنہ ہی بھارت کے مذموم مقاصد پورے کرنے دیں گے،وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہمارے لئے اعزاز کا مقام ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیریوں کے حق میں اعلانیہ حمایت کر کے جس طرح بھارت کو للکارا اس سے کشمیریوں کو بھٹو شہید اور محترمہ شہید کی یاد تازہ ہو گئی ہے اور ہم بلاول بھٹو کی قیادت میں15نومبر کو بر منگھم میں ایک عظیم الشان کانفرنس کر کے ریاست جموں وکشمیر ک عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کریں گے اور بیرون ملک سفارتی سرگرمیوں کے بارے میں ایک واضع لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے، اس موقع پر جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے وفد اور چیئرمین راجہ نجابت حسین نے وزیر اعظم کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی تمام کوششوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ہم وزیر اعظم آزاد کشمیر اور بلاول بھٹو زرداری کے اگلے دورہ برطانیہ میں تمام کشمیری وپاکستانی تنظیموں خصوصاً خواتین رہنمائوں کو ہمنوا بنائیں گے۔(رپورٹ/فوٹو:فیاض بشیربیوروچیف)