مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر سوک سنٹر اولڈہم میں پرچم کشائی کی پر وقار تقریب
اولڈہم:آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر سوک سنٹر اولڈہم میں پرچم کشائی کی ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی اوراسے کشمیری ایسوسی ایشن لٹریری فورم اور کشمیر ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے زیر انتظام منعقد کیا گیا،ڈپٹی میئر اولڈہم کونسل عتیق الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چوبیس اکتوبر کا دن کشمیریوں کیلئے تاریخی حیثیت رکھتا ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی پرچم کشائی کر کے ہم نے مادر وطن کے ساتھ جذبہ ء حب الوطنی کا عملی ثبوت دیا ہے،انہوں نے کہا اگلے سال وہ میئر شپ کے عہدہ پر فائز ہوں گے اور پوری کوشش کروں گا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دے کر انہیں شرکت کرنے کیلئے ان سے ذاتی طور پر بات کروں انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح میڈیا کے اندر بین الاقوامی سطح پر مسئلہ فلسطین کو پذیرائی ملی ہے اس طرح مسئلہ کشمیر کو نہیں ملتی اس پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ آج کل کے جدید دور میں الیکٹرانک اور سوشل میڈیا انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی وہ وقت دور نہیں جب کشمیری اپنی آزادی کا جشن دھوم دھام سے منائیں گے صرف اتحاد و اتفاق سے اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے،کشمیری دانشور اور اس تقریب کے اہم آرگنائزر شمس الرحمن نے تمام حاضرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی سیکورٹی فورسز کی جارحیت بین الاقوامی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے جو گزشتہ چھبیس برس سے جاری ہے لیکن عالمی طاقتیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو لمحہ فکریہ ہے اور انکے دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے کشمیریوں کو غلامی کی زنجیروں سے آزادی ملنی چاہئے تاکہ وہ بھی ایک قوم کی حیثیت سے زندگی بسر کر سکیں،آخر میں انہوں نے اولڈہم کونسل کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب کے انعقاد کو یقینی بنایا اور اس میں ایشیائی کونسلرز حضرات کا کردار مثالی ہے،سابق میئر اولڈہم کونسلر شعیب اختر نے کہا کہ ہماری یہ اولین ذمہ داری ہے اپنی نوجوان نسل کو مادر وطن کشمیر بارے پوری آگاہی دیں اور مسئلہ کشمیرکو مزید اجاگر کرنے کے لئے ان کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مدد حاصل کریں تاکہ بہتر طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اسے ایوانوں اور عوام الناس تک پہنچایا جائے،آخر میں انہوں نے تمام کشمیریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے یک زبان ہو کر مسئلہ کشمیرکواجاگرکریں،پرچم کشائی کی اس تقریب میں کونسلر شائد مشتاق،کونسلر شاداب قمر،شبیر کشمیری کے علاوہ دیگر احباب نے شرکت کی،آخر میں امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر