مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
مسئلہ کشمیر پربحث کیلئے ڈیبی ابراھم کیطرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں تحریک پیش
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
عید الفطر کی تعطیلات: کابل میں ایک ’اپارٹمنٹ‘ سے تین چینی باشندوں کی لاشیں برآمد
کابل... افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ’اپارٹمنٹ‘ سے تین چینی باشندوں کی لاشیں ملی ہیں جب کہ اُن کے دیگر دو ساتھی لاپتہ ہیں۔ خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ کے مطابق ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تینوں افراد جمعرات کو ہلاک ہوئے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا وہ مرد تھے یا خواتین۔ چینی باشندوں کی شناخت اور اُن کو ہلاک کرنے کے مقاصد تاحال غیر واضح ہیں۔ افغانستان میں عید الفطر کے سلسلے میں تین روز کی تعطیلات ہیں جب کہ کابل میں چینی سفارت خانے سے بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے جنوب میں صوبہ لوگر میں تانبے کے ذخائر کی تلاش میں چینی کمپنیوں نے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں افغانستان کے وزیر معدنیات نے بتایا تھا کہ ملک میں تانبے کے منصوبے پر راکٹ حملے کے بعد ملک چھوڑنے والے چینی باشندوں میں سے تقریباً 150 کارکن واپس صوبہ لوگر آ گئے تھے۔