مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
نوجون نسل کوکھیل جیسی صحت مند سرگرمیوں میں ملوث کریں تاکہ وہ معاشرے کیلئے بہترین مثال بنیں
اولڈہم ... پاکستانی کمیونٹی سنٹر میں کشمیر بیڈ منٹن کلب اولڈہم نے ایک ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا اس ٹورنامنٹ میں دور دراز کے علاقوں سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور مقامی شائقین کیلئے بھرپور تفریح کا سامان مہیا کیا،ٹورنامنٹ انتہائی دوستانہ لیکن پیشہ وارانہ انداز سے کھیلا گیا، چیف آرگنائزر محمد الیاس نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ انسان کو صحت مند رہنے کیلئے جسمانی ورزش کی ضرورت ہوتی ہے آپ کسی بھی کھیل سے منسلک ہوں اس سے آپ ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند رہتے ہیں اور بہت سے امراض سے بھی بچا جا سکتا ہے،بیڈ منٹن ایک صحت مند کھیل ہے اور ہم اس ٹورنامنٹ کو تیسری دفعہ آرگنائز کر رہے ہیں اتنے منظم طریقے سے اس کا انعقاد اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اگر محنت اور لگن سے کوئی بھی کام کیا جائے تو کامیابی ہی مقدر بنتی ہے جتنے بھی کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ان سب کی جیت ہے ہمارے لئے انتہائی ضروری ہے کہ اپنی نوجوان نسل کو کھیل جیسی سرگرمیوں میں ملوث کریں تاکہ وہ معاشرے کیلئے بہترین مثال بنیں،مہمان خصوصی سابق مئیر اور ڈپٹی لیڈر اولڈہم کونسلر شعیب اختر نے کہا کہ ہمارے ٹائون کی خاصیت ہے کہ تمام شعبہء زندگی میں ہمارے لوگوں کا ایک مقام اور کردار ہے اور اسکی زندہ مثال اتنے کامیاب ٹورنامنٹ کا انعقاد ہے،انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے،بحیثیت کمیونٹی رہنما ہم ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کروانے میں ہم اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے،اس موقع پر نامزد میئر اولڈہم کونسل فدا حسین،کونسلر جاوید اقبال،راجہ مقسعود حسین،راجہ عرفان نے خصوصی طور پر شرکت کی،برمنگھم ریڈش کے علاقہ سے لالہ محمد بنارس،راجہ محمد عظیم اور ساجد محمود نے بھی شرکت کی،اس ٹورنامنٹ کی سپانسر شپ کونسلر شعیب اختر اور جاوید اقبال نے کی جبکہ انیس الرحمن،محمد الیاس،کامران رمضان،محمد کبیر انتظامیہ میں شامل تھے،اس ٹورنامنٹ کے فاتح محمد حسین اور عمران خان نے زخمی ہونے کے باوجود ہمت نہ ہاری اور بالآخر فاتح قرار پائے،آخر میں انعامات دیئے گئے۔(بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)