مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
برطانوی معاشرے کے اندر رہتے ہوئے ایشیائی خواتین اپنے مادر وطن کا نام روشن کر رہی ہیں،چوہدری طارق
اولڈہم:برطانوی پارلیمنٹ اور لوکل کونسل کی سطح پر ایشیائی خواتین کو کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے متحرک کرنے میں لیبر پارٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے برطانوی معاشرے کے اندر رہتے ہوئے ایشیائی خواتین اپنے مادر وطن کا نام روشن کر رہی ہیںجو ہمارے لئے باعث فخر ہے کیونکہ ایک صحت مند اور مہذب معاشرے میں عورت کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے یہ باتیں آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق وزیر اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے اولڈہم کونسل کے نامزد ڈپٹی مئیر کونسلر عتیق الرحمان کی رہائش گاہ پر انکی اہلیہ محترمہ کونسلر یاسمین طور کو دوبارہ کونسلر منتخب ہونے اور اولڈہم ڈسٹرکٹ پارٹنر شپ کا وائس چیئر کا عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل تب ہی برطانیہ کے اندر رہتے ہوئے مزید اعلیٰ عہدوں پر فائز ہو سکتی ہے جب ہماری خواتین کے اندر تعلیم اور تربیت کے علاوہ سیاسی،سماجی،کمیونٹی معاملات کا شعور پیدا ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں استحقامت ایک انتہائی اہم عنصر ہے اور ذہانت آپ کو بلندیوں تک لے جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے مرد حضرات کو بھی حالات کی نذاکت کا احساس کرتے ہوئے خواتین کو اہم کردار ادا کرنے کے لئے آگے لانا چاہئے یہی سوچ و فکر ہماری کامیابی کا باعث بنے گی،آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ کونسلر یاسمین طور اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خصوصاً ایشیائی خواتین کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگی،اس موقع پر مسلم لیگ ن برطانیہ اولڈہم برانچ کے صدر عبدالرزاق قادری،محمد سلیمان رکھیالوی ایڈووکیٹ،محمد اسحاق،کونسلر عتیق الرحمن،محمد اشفاق، پاکستان پریس کلب برطانیہ کے نائب صدر چوہدری محمد اسحاق اور ندیم ارشاد بھی موجود تھے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر