مقبول خبریں
برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب پر اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کی حمائت کر رہے ہیں
اسلام میں جسطرح خدمت انسانی کی حوصلہ افزائی کی گئی اسکی مثال نہیں ملتی: الصف چیریٹی کی امدادی تقریب
لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز ں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے
احتجاج کرنیوالے وزیر اعظم ہائوس آ کر مذاکرات کریں، نواز شریف
کشمیریوں نے بھارت کو بتا دیا وہ جدو جہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی گیلانی
شیراز خان کی برطانیہ واپسی پر چیئرمین سلطان باہو پیر نیازالحسن سروری قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت
کشمیری اس امر پر متفق ہیں کہ ووٹ انہی کو دیا جائے گا جوحق خود ارادیت کی حمائت کرتے ہیں:کونسلر محبوب بھٹی
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، . لارڈ میئر بریڈفورڈکا چھچھ ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب
حکومت پنجاب کا اوورسیز کمشنر آفس
پکچرگیلری
Advertisement
وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،ملکی سلامتی اور طالبان کے ساتھ مذاکرات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد...وزیراعظم نوازشریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی اور طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روزوزیراعظم نوازشریف سے جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں ملک کی سلامتی اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کو داخلی سلامتی اور کراچی،بلوچستان،خیبرپختونخوا، فاٹا سمیت ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے میران شاہ میں دہشت گردی کے واقعہ میں فوجی جوانوں کی شہادت کے واقعہ سے آگاہ کیا ۔وزیراعظم نے فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے محب وطن فوجیوں کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔وزیر اعظم نے حتف تھری بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربہ پر آرمی چیف کو مبارک باد دی۔ تاہم ذرائع کے مطابق ملاقات میں طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مذاکرات سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف فوری آپریشن کے حوالے سے بھی بعض معاملات زیر غور آئے ۔