مقبول خبریں
برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب پر اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کی حمائت کر رہے ہیں
اسلام میں جسطرح خدمت انسانی کی حوصلہ افزائی کی گئی اسکی مثال نہیں ملتی: الصف چیریٹی کی امدادی تقریب
لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز ں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے
احتجاج کرنیوالے وزیر اعظم ہائوس آ کر مذاکرات کریں، نواز شریف
کشمیریوں نے بھارت کو بتا دیا وہ جدو جہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی گیلانی
شیراز خان کی برطانیہ واپسی پر چیئرمین سلطان باہو پیر نیازالحسن سروری قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت
کشمیری اس امر پر متفق ہیں کہ ووٹ انہی کو دیا جائے گا جوحق خود ارادیت کی حمائت کرتے ہیں:کونسلر محبوب بھٹی
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، . لارڈ میئر بریڈفورڈکا چھچھ ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب
حکومت پنجاب کا اوورسیز کمشنر آفس
پکچرگیلری
Advertisement
تھائی سپریم کورٹ نے وزیراعظم شیناوترا کو برطرف کردیا
بنکاک...تھائی لینڈ کی سپریم کورٹ نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر وزیراعظم ینگ لک شیناوترا کو انکے عہدے سے برطرف کر دیا۔ ینگ لک شیناوترا پر قومی سلامتی کے سربراہ تھاول پلنساری کا غیر قانونی طریقے سے تبادلہ کرنے کا الزام تھا۔ آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ینگ لک شینا وترا پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا جرم ثابت ہوگیا ہے ،انہوں نے اپنی پارٹی کو فائدہ پہنچانے کیلئے قومی سلامتی کے سربراہ تھاول پلنساری کا تبادلہ کیا، انکا وزیراعظم کا درجہ ختم ، اب وہ بطور عبوری وزیراعظم اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ ینگ لک شینا وترا کے اس عمل میں جن وزراء نے انکا ساتھ دیا انہیں بھی برطرف کیا جاتا ہے ۔ دوسری جانب تھائی کابینہ نے ینگ لک شیناوترا کی برطرفی کے کچھ دیر بعد ہی نیوتمرونگ بونسونگ پیسان کو نیا عبوری وزیراعظم مقرر کردیا۔ واضح رہے کہ ینگ لک شیناوترا کو ان کے عہدے سے ہٹانے کیلئے گزشتہ نومبر سے حکومت مخالف مظاہرے ہو رہے تھے ۔ عدالتی فیصلہ سنتے ہی بنکاک میں کئی ماہ سے ڈیرہ لگائے حکومت مخالف مظاہرین نے خوشی سے اپنے احتجاجی کیمپ خود ہی اکھاڑ دیئے اور نعرے لگاتے سڑکوں پر آگئے ۔ اس سے قبل 2006میں ینگ لک شیناوترا کے بھائی تھاکسن شیناوترا کو کرپشن الزامات کے بعدفوج نے معزول کر دیا تھا جو ان دنوں خود ساختہ جلا وطنی کاٹ رہے ہیں۔