مقبول خبریں
برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب پر اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کی حمائت کر رہے ہیں
اسلام میں جسطرح خدمت انسانی کی حوصلہ افزائی کی گئی اسکی مثال نہیں ملتی: الصف چیریٹی کی امدادی تقریب
لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز ں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے
احتجاج کرنیوالے وزیر اعظم ہائوس آ کر مذاکرات کریں، نواز شریف
کشمیریوں نے بھارت کو بتا دیا وہ جدو جہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی گیلانی
شیراز خان کی برطانیہ واپسی پر چیئرمین سلطان باہو پیر نیازالحسن سروری قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت
کشمیری اس امر پر متفق ہیں کہ ووٹ انہی کو دیا جائے گا جوحق خود ارادیت کی حمائت کرتے ہیں:کونسلر محبوب بھٹی
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، . لارڈ میئر بریڈفورڈکا چھچھ ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب
حکومت پنجاب کا اوورسیز کمشنر آفس
پکچرگیلری
Advertisement
دورہ برطانیہ میں زبیر گل کی قیادت میں پارٹی کارکنان کی وزیر اعظم تک رسائی، اچھا شگون
لندن ...وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اپنے وفد کے ہمراہ برطانیہ کا پہلا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔ اس دورے میں انہوں نے جہاں سرکاری حکام سے ملاقاتیں کرکے پاکستان کے کیس کو مضبوط کیا وہیں ٹاپ برٹش بزنس شخصیات سے ملاقاتیں کرکے ملک میں سرمایہ کاری کی راہیں ہموار کیں۔ تین دن میں دن رات ملاقاتوں میں وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، داخلہ کے مشیر ڈاکٹر فاطمی، وزیر اعظم کے دیرینہ دوست سعید شیخ، ڈاکٹر مفتاح اور وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود پیش پیش رہے۔ پاکستان کے قائمقام ہائی کمشنر عمران مرزا سمیت لندن کا تمام اہم سفارتی عملے نے ملاقاتوں کے تسلسل اور ان ملاقاتوں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہی کے تمام امور کو بڑے پیشہ ورانہ انداز میں ڈیل کیا۔ وزیر اعظم نے اس دورے میں کچھ وقت پارٹی کارکنان کو بھی دیا اور ایک کمیونٹی تقریب میں لندن میں گزرے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی بہت دل چاہتا ہے کہ لندن کی ڈیوک اسٹریٹ میں ڈیرے ہوں لیکن آپ نے اور عوام نے جوذمہ داریاں میرے کندھوں پر ڈال دی ہیں وہ بہت اہم ہیں۔ اسی دورے میں وزیراعظم اور وزیر اعلی نے زبیر گل کی قیادت میں متحد پارٹی کارکنان سے ملاقاتیں بھی کیں، کارکنان کے گلے شکوے بھی سنے۔ واپسی کے سفر پر روانہ ہوتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے بطور خاص زبیر گل کو اس کامیاب دورے پر شاباش دی اس موقع پر وزیر اعلی شہباز شریف بھی موجود تھے۔ دیکھنے والی آنکھوں نے دیکھا کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے دورے میں ناصرف سرکاری امور نبٹائے بلکہ اپنے پارٹی کارکنان کو بھی وقت دیا اور کمیونٹی کو بھی نہیں بھولے، جبکہ سابقہ پانچ سالہ دور میں پارٹی کارکنان اور کمیونٹی حکمرانوں سے ملاقات کو ترستے ہی رہے۔ مسلم لیگ ن کے ارکان نے زبیر گل کی قیادت میں وزیر اعظم اور پارٹی قائد سے انکی رہائش گاہ کے باہر ملاقات کی اور ہنستے مسکراتے چہروں سے انہیں الوداع کہا۔